|
جھنگ فیصل آباد روڈ پر بس الٹنے سے4کمسن بہن بھائیوں سمیت7 افراد ہلاک

08-12-07, 11:35 AM
جھنگ(نمائندہ جنگ)جھنگ فیصل آباد روڈ پر اڈا چمرانوالی کے قریب مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں چارکمسن بہن بھائیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار بس نمبری ایل ایکس پی 3767 جو کہ لاہور سے کروڑ جارہی تھی کہ جھنگ فیصل آباد روڈ پر مدھانی جٹ کے قریب اچانک سڑک سے نیچے اتر گئی اور قریباً دو ایکڑ تک کھیتوں میں جا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار چار کمسن بہن بھائی سائرہ ،حریرہ ،بریرہ اور محمد حبیب سمیت سمن آباد لاہور کا رہائشی یونس ،لیہ کی رہائشی کشور اور سلیم بھی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پندرہ کے قریب مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ڈی ایس پی صدر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فور ی طور پر ہسپتال پہنچایا جبکہ لاشوں کو بس سے نکالنے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ یہ تھی کہ جس جگہ بس الٹی تھی وہاں کھیت تھے اور کھیتوں کو پانی لگاہوا تھا اور اندھیرا بھی کافی تھا،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد کی نعشیں ان کے ورثاء لے کر چلے گئے جبکہ ایک شخص سلیم کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ہی پڑی تھی جس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ دوسری طرف پولیس تھانہ موچیوالہ کے ترجمان کے مطابق حادثہ کی شکار ہونے والی بس الٹنے سے پہلے سامنے سے آنے والے ٹرک نمبر 758 سے ٹکرائی تھی جس پر پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ دونوں ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|