واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


:::جھیل پارک کے تین کناروں پر ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازا بنانے کا منصوبہ:::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-08, 12:31 PM   #1
:::جھیل پارک کے تین کناروں پر ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازا بنانے کا منصوبہ:::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 03-01-08, 12:31 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ طارق روڈ کو پارکنگ فری بنانے کے لئے سٹی حکومت جھیل پارک کے تین کناروں پر ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے پر جلد کام شروع کرے گی جس میں کم ازکم 7 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بروقت کھڑا کرنے کی گنجائش ہوگی۔ جبکہ گزشتہ 2 سال کے دوران تقریباً پونے 2 ارب روپے کی لاگت سے شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتیں مہیا کی ہیں اور شہریوں کو فیملی پارکوں کے علاوہ بڑے بڑے اور خوبصورت پارکوں کا تحفہ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جھیل پارک کے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ای ڈی او ماسٹر پلان افتخار قائم خانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پارکس لیاقت علی خان، واٹر بورڈ اور سٹی حکومت کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ جھیل پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران تقریباً پونے دو ارب روپے تفریحی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے خرچ کئے گئے۔ جھیل پارک کراچی کا پرانا اور خوبصورت پارک تھا جہاں نہ صرف جھیل مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھی بلکہ اس پارک کی قیمتی زمین پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے 15 سے زائد مکانات تعمیر کرلئے تھے جبکہ قریب کے رہائشیوں نے بھی اپنے بنگلوں میں اضافہ کرکے پارک کی زمین پر قبضہ کررکھا تھا اور یہ پارک عوام کے لئے نوگو ایریا بنا ہوا تھااب اس جگہ پر ایک نیا جھیل پارک تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں ایک خوبصورت جھیل کے علاوہ تفریح کی تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ پارک کو زیادہ خوبصورت بنانے کے لئے اس میں نئی چیزیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ جوکنگ ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام وہی لوگ کرسکتے ہیں جن کو شہریوں کے مسائل کا ادراک ہو اور جو مسائل حل کرنے چاہتے ہوں اور مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ رمضان المبارک سے قبل طارق روڈ کو پارکنگ فری زون بنانے کے لئے تین ملٹی اسٹوری کارپارکنگ پلازہ تعمیر کرلئے جائیں جہاں کم ازکم 7 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے کھڑا کرنے کی گنجائش ہو۔ انہوں نے ای ڈی او ماسٹر پلان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پارک کو ہدایت کی کہ جلد ازجلد پارکنگ پلازہ کے لئے زمین کی نشاندہی کرکے جگہ مختص کی جائے تاکہ اس پر فوری کام شروع کرایا جاسکے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 342
Reply With Quote
جواب

Tags
فری, کمال, کراچی, لوگ, مکمل, موقع, منصوبہ, مسائل, المبارک, اعلیٰ, جلد, حل, رمضان, سال, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان گلاب خان خبریں 0 05-02-11 06:52 AM
تین کھیلوں میں وائلڈ کارڈ انٹری محمدعدنان کھیل اور کھلاڑی 1 14-05-08 08:54 AM
کرپشن کیس: 26/سال سے قید یوٹیلٹی اسٹور انچارج کو رہا کرنیکا حکم عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:57 AM
آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو 32 ہزار ٹن گندم جاری،یوٹیلیٹی اسٹورز کا ماہانہ کوٹا دگنا کرنے کا فیصلہ ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 12:27 PM
یوٹیلٹی سٹورز محمدعدنان عمومی بحث 1 17-12-07 11:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger