واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیونیٹ ورک پر پابندی جلد ازجلد ختم کی جائے ، فنکاروں کا مطالبہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-07, 08:37 AM   #1
جیونیٹ ورک پر پابندی جلد ازجلد ختم کی جائے ، فنکاروں کا مطالبہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 21-11-07, 08:37 AM

کراچی (جنگ نیوز) ملک بھر میں جیو ٹی وی نیٹ ورک کی نشریات کی بندش کو 18روز ہوچکے ہیں،چند چینلز پابندی سے آزاد ہوچکے ہیں تاہم جیونیٹ ورک کے چاروں چینلز جیو نیوز ، جیو ٹی وی،جیوسپراورآگ پر تاحال پابندی عائد ہے۔ چینلز کی بندش سے جہاں ان چینلز پر کام کرنے والے، ان کے اہلِ خانہ اور صحافی برادری پریشان ہے وہیں ان سے وابستہ شوبز کے فنکار بھی مسلسل اضطراب کا شکار ہیں۔شوبزکے معروف اداکار فیصل قریشی نے جیونیٹ ورک کے چینلز کی بندش پراظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے مسائل اپنی جگہ ہیں اور وہ تو زندگی کے ساتھ چلتے ہی رہتے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ کم از کم انٹرٹینمنٹ چینلزکو سیاست سے پاک رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ جیو نیٹ ورک نے نیوز اور انٹرٹینمنٹ کے چینلز علیحدہ رکھے ہیں بالکل اسی طرح دونوں کے معاملات بھی علیحدہ ہونے چاہئیں۔ فیصل قریشی نے کہاکہ جیو انٹرٹینمنٹ کی اہمیت اپنی جگہ تاہم جیو نیوزکے بغیر ہمیں تشنگی کا احساس ہورہا ہے،ہم خود کو خبروں سے بہت دور محسوس کررہے ہیں، جیو نیوز سے ہم اپنے آپ کو اپ ڈیٹ کرتے تھے تاہم اب ایسا نہیں ہے اور اب خبروں کے لئے اخبارات سے رجوع کررہے ہیں۔ملک کی ایک اورنامور سینئر اداکارہ بدر خلیل نے چینلز کی بندش کے بارے میں کہا کہ ملک کے چینلز بند کرنے کا کیا فائدہ ہے، آج کل کے دور میں خبریں چُھپتی توہیں نہیں،کہیں نہ کہیں سے کسی نہ کسی چینل سے پتہ چل ہی جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جیو پر سے پابندی اٹھا لینی چاہیئے کیونکہ ان چینلز سے بہت سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اور جب میں ان لوگوں کے لئے سوچتی ہوں تو بہت پریشانی ہوتی ہے۔ڈائریکٹر فرقان ٹی صدیقی نے چینلز کی بندش پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں میڈیاآزاد ہے، ہماری حکومت کو بھی چاہیئے کہ میڈیا کومعاشرے میں اس کا آزادکردار ادا کرنے دے، شوبز میں ہونے کی وجہ سے ہم چینلز کی بندش سے متاثر ہورہے ہیں۔شعیب منصور ’کی فلم”خدا کے لئے“ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار خاور جواد نے کہا کہ چینلز کی ایک طویل فہرست ہے تاہم جیوکو ان تمام چینلز میں برتری حاصل ہے، لوگوں کی اکثریت صحیح خبروں کے لئے جیو سے ہی رجوع کرتی ہے اورجیو کی بندش سے ملک بھرکے عوام کے ساتھ ہم بھی پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحافت اور میڈیا کو ہر قسم کے دباؤ سے قطعی آزاد ہونا چاہئے، خبروں کے حصول کا سب سے اہم اور مستند ذریعہ جیو نیوز تو ہم سے چھنا ہی ہے، ساتھ ہی میوزک چینل ”آگ“ بھی بندکردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے ساتھی گلوکاروں کو نقصان ہورہا ہے، بہت سے آرٹسٹوں کی ویڈیویا البم ریلیز ہونے والی تھی اور چونکہ ہماری مارکیٹ ٹی وی چینلز ہی بناتے ہیں اس لئے ہمارے تمام کام رک گئے ہیں۔خاور جواد نے مزید کہا کہ گلوکار اور گلوکاری دونوں ہی اس بندش سے متاثر ہورہے ہیں، حکومت سے یہی کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز والوں کے ساتھ جلدازجلدمذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 330
Reply With Quote
جواب

Tags
”آگ“, کراچی, پاک, نیوز, مسائل, آج, جیو ٹی وی, جلد, حل, زندگی, سیاست, صحیح, صحافی, صحافت, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک نیٹ فیوچرناظم اعلیٰ زارا گپ شپ 14 19-03-12 08:57 PM
پاکستانی سگریٹ نوشی پر60 کروڑ روپے یومیہ خرچ کرنے لگے جاویداسد خبریں 2 03-06-10 09:05 PM
پاک ڈاٹ نیٹ کی یونی کوڈ اردو لائبریری راجہ صاحب تجاویز اور شکایات 10 25-10-09 08:04 PM
ایک نیا ویکیوم کلینر مارکیٹ میں آیا اس کی پروموشن کاکام ہو رہا تھا The Great قہقہے ہی قہقے 2 18-10-09 08:55 AM
پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ ابن جلال خبریں 1 25-10-08 11:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger