واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو حق کی جنگ لڑرہاہے،ممتاز شخصیات کااظہاریک جہتی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-07, 08:47 AM   #1
جیو حق کی جنگ لڑرہاہے،ممتاز شخصیات کااظہاریک جہتی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 26-11-07, 08:47 AM

لاہور (نعیم حنیف) جیو ٹی وی کی نشریات پر پابندی کے خلاف جیو آفس کے باہر لگائے گئے یک جہتی کیمپ میں شوبز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور جیو کی بندش کو حکومتی ظلم قرار دیتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا۔ مذکورہ شخصیات میں پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین، پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین میاں امجد فرزند علی، ہدایتکار سید نور، اداکارہ کنول، فلمساز چوہدری اعجاز کامران، شیخ اکرم، شیخ عزیز، ضیاء خان، احسن خان اور نتاشا شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر جیو ٹی وی کی نشریات بحال نہ کی گئیں تو تحریک مساوات کے کارکن جیل بھرو تحریک شروع کریں گے جو جیو کی بحالی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیو فیملی چینل بن چکا ہے جسے بند کرکے عوام کو حقائق اور تفریح سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین میاں امجد فرزند علی نے جیو کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری فلم انڈسٹری جیو کی بندش پر پرزور مذمت کرتی ہے اور ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ جیو کے تمام چینلز کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت اور سینما انڈسٹری کے احیاء میں جیو گروپ کا بہت اہم کردار ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جیو اور جنگ گروپ حق کی جنگ لڑ رہا ہے جس پر اس کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہدایتکار سید نور نے کہا کہ جیو ٹی وی نے میڈیا کی دنیا میں جو انقلاب برپا کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ جیو نے ریوائیول آف سینما اور انڈسٹری کی فلاح کیلئے بے مثال کاوشیں کی ہیں جو نشریات کی بندش سے بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ سید نور نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کسی انتقام کیلئے جیو پر پابندیاں لگا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر دیگر چینلز اس پابندی کے مستحق نہیں ہیں تو پھر صرف جیو کیوں؟ اداکارہ کنول نے کہا کہ جیو کا شمار دنیا کے مقبول ترین ٹی وی چینلز میں ہو رہا ہے مگر بدقسمتی سے معاشرے میں سچ اجاگر کرنے والا چینل پابندیوں کا شکار ہو رہا ہے میری خواہش ہے کہ جلد از جلد جیو کی نشریات بحال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کے بغیر ملکی ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ فلمساز چوہدری اعجاز کامران نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی عوامی چینل بن چکا ہے اگر اس کی نشریات بحال نہ کی گئیں تو عوام کا ردعمل خطرناک حد تک سامنے آ سکتا ہے۔ فلمساز حاجی ذوالفقار مانا نے کہا ہے کہ جیو کی نشریات پر بندش ایسے ہی ہے جیسے 16 کروڑ عوام کی آواز دبا دی جائے۔ اداکار ضیاء خان نے بھی جیو کی بندش پر بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیو پر پابندیوں سے میڈیا کی اہمیت ختم نہیں کی جا سکتی۔ جیو ٹی وی کا ملک و قوم کیلئے کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اداکار احسن خان نے کہا کہ جیو کے پروگرام ہم سب امید سے ہیں اور کیپٹل ٹاک میرے پسندیدہ پروگرام ہیں جنہیں گزشتہ کئی روز سے بہت مس کر رہا ہوں۔ اداکارہ نتاشا نے کہا کہ جیو صرف ایک چینل کا نام نہیں بلکہ غریب عوام کی زبان ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی ملک کا اہم ستون ہوتا ہے جسے دبانے سے ملکی ترقی ممکن نہیں ہوتی۔ کیمپ میں شریک فلمساز شیخ اکرم، شیخ عزیز، شیخ عاصم اور حاجی وسیم نے بھی جیو کی بندش پر پرزور مذمت کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا۔ بھارتی گلوکار پلوندر سنگھ دھمی نے جیو ٹی وی کی نشریات پر عائد پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیو کی شہرت پاکستان کے بعد اب بین الاقوامی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ جیو آفس کے باہر یکجہتی کیمپ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایمرجنسی اور جیو کی بندش کی اطلاع ملتے ہی میں افسردہ ہوگیا اور فوراً پاکستان آنے کی کوشش شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی میڈیا کا حق ہے جسے اس سے چھیننا ناانصافی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جیو ٹی وی کو انٹرویو دیا جسے کبھی نہیں بھول سکتا۔ پلوندر سنگھ دھمی نے کہا کہ جیو کا شمار دنیا کے مستند ٹی وی چینلز میں ہوتا ہے جسے پاکستان سمیت پوری دنیا کے لوگ پسند کرتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 281
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پسندیدہ, لوگ, چینل, موقع, ممکن, جیو ٹی وی, جیل, جلد, خلاف, ذوالفقار, زندگی, صنعت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دنیا کی مشہور شخصیات شہرت حاصل کرنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ ابو عمار دلچسپ اور عجیب 10 18-01-11 01:01 PM
ماں کی دُعا انسان کے نصیب بدل سکتی ھے ابو عمار گپ شپ 3 30-12-10 12:27 PM
دنیا کی مشہور شخصیات شہرت حاصل کرنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ ابو عمار دلچسپ اور عجیب 3 07-02-10 04:20 PM
یو ایس بی (USB) کی اسکرپٹس وائرس کی مصیبتوں کا حل عرفان حیدر کمپیوٹر سیکورٹی 3 01-10-09 12:33 AM
بالی ووڈ شخصیات کا جیو ٹی وی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ خرم شہزاد خرم خبریں 2 21-11-07 12:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger