|
جیو پر پابندی، حکومت پاکستان نے دبئی حکام کو کوئی ہدایت نہیں دی،سینٹ میں ن

15-06-08, 08:11 PM
جیو پر پابندی، حکومت پاکستان نے دبئی حکام کو کوئی ہدایت نہیں دی،سینٹ میں نکتہ اعتراض پر رضا ربانی کا جواب
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قائد ایوان سنیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کسی نجی ٹیلی ویژن چینل پر حکومت نے پابندی نہیں لگائی ہے جس کا ثبوت گذشتہ روز کے لانگ مارچ کی کوریج ہے سینٹ میں کامران مرتضیٰ نے نکتہ اعتراض پر جیو ٹیلی ویژن پر پابندی کا معاملہ اٹھایا انہوں نے کہا کہ اس چینل کو نشریات بند کرنے اور دو مقبول ٹاک شو کیپٹل ٹاک اور میرے مطابق پر پابندی کا حکم مل چکا ہے اب جمہوری حکومت آ چکی ہے اس جمہوری حکومت میں غیر جمہوری اقدامات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ قائد ایوان سنیٹر رضا ربانی نے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی ہے نہ ہی دبئی حکام کو ایسی کوئی ہدایت دی ہے جس کا ثبوت گذشتہ روز کے لانگ مارچ کی کوریج میں ہے تمام ٹیلی ویژن چینل نے براہ راست تقاریر اور جلوسوں کی آمد کی تفصیلات جاری کی ہیں ان کی نشریات بلا رکاوٹ جاری رہی ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|