|
جیو پر پابندی عائد کی، نہ دبئی حکام کو کوئی ہدایات جاری کی ہیں، شیری رحمن

15-06-08, 08:11 PM
جیو پر پابندی عائد کی، نہ دبئی حکام کو کوئی ہدایات جاری کی ہیں، شیری رحمن
اسلام آباد ( رپورٹ: … صالح ظافر) حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جیو انگلش کو ملک بھر میں اپنے پروگرام نشر کرنے کیلئے آئندہ ہفتے لائسنس مل جائے گا۔ یہ اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق فیصلہ پیمرا بورڈ کے اجلاس میں ہوگا جو آئندہ ہفتے ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دبئی حکومت کی جانب سے جیو نیوز کے دو پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے معاملے میں حکومت کا کوئی عمل دخل ہے اور نہ ہی حکومت پاکستان نے دبئی حکام کو اس حوالے سے کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ انہوں نے حامد میر کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے آخری پروگرام میں شرکت کی تھی جس کے بعد اس پروگرام کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے کسی پابندی سے متعلق علم نہیں لیکن انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت دبئی انتظامیہ کے سامنے اس معاملے کو اٹھانے پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی پرائیوٹ ٹی وی چینل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے اور کسی چینل کو بلاک کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران کسی ٹی وی چینل پر کوئی پابندی نہیں لگے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|