|
جیو کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف لاہور میں صحافیوں کی احتجاجی ریلی

15-12-07, 08:36 AM
لاہور (نمائندہ جنگ) پیمرا آرڈی ننس کی نئی ترامیم میڈیا پر پابندیوں اور جیو ٹی وی چینلز کی بندش کے خلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال تک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلاء، طلبا، مزدوروں اور سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے آزادی صحافت، میڈیا کی آزادی، جیو ٹی وی کی بحالی اور اخبارات پر اشتہارات کی پابندیاں ختم کرنے کے حق میں نعرے لگائے،صحافی رہنماؤں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے احتجاجی کیمپ اور بھوک ہڑتالیں کررہے ہیں لیکن حوصلے پست نہیں ہوئے۔ پی یو جے کی پرامن ریلی جب پنجاب اسمبلی پہنچی تو صدر عارف حمید بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پرامن ریلی میں سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلاء اور طلبا کی بڑی تعداد کی شرکت نے ہمارے حوصلوں کو مزید بلند اور مضبوط کیا ہے۔ ہم حکومت کی طرف سے نئے ہدایت نامے کو کسی طور قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے فیصلے کے مطابق ہم لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کریں گے اور ایوان صدر کا گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہماری آزادی سلب کرنے والے خود بھی آزاد فضا میں سانس نہیں لے سکیں گے۔ لاہور پریس کلب کے صدر محسن گورایہ نے کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی قیادت میں تمام صحافی برادری متحد ہے اور اس میں نفاق ڈالنے کی کوششوں کو صحافی برادری ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیو پر پابندیوں کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیمرا آرڈی ننس میں ترامیم فوری طور پر واپس لی جائیں۔ریلی کے شرکاء نے جیو کی نشریات بحال کرو، آزادی صحافت تک جنگ رہے گی کے نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|