|
جیو کی بندش سے فلم انڈسٹری کو بھی نقصان ہورہا ہے، نشریات فوری بحال کی جائیں، ہمایوں سعید

08-12-07, 11:30 AM
لاہور (نمائندہ جنگ) جیو ٹی وی کی نشریات کی بندش سے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کو بھی شدید نقصان ہورہا ہے۔ طویل عرصہ سے بحران کی شکار فلم انڈسٹری کیلئے جیو ٹی وی مسیحا بن کر سامنے آیا تھا جس کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ لہذا فوراً اس کی نشریات بحال کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ میرا اور اداکار ہمایوں سعید نے جیو یکجہتی کیمپ میں شرکت کے دوران جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم اور سینما انڈسٹری کے احیاء کے حوالے سے جیو ٹی وی کی خدمات اور کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام چینلز سے پابندی ختم کرنے کے بعد صرف جیو کی بندش افسوسناک ہے اور پوری فنکار برادری جیو سے اداس ہے۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ جن پروگرامز پر اعتراض ہے ان کی نشاندہی کرکے سزا دی جائے مگر جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سوپر اور ”آگ“ کی نشریات فوری بحال کرکے عوام کی پریشانی کو ختم کیا جائے۔ اداکار ہمایوں سعید نے اس موقع پر کہا کہ جیو کی شہرت پاکستانی حدود سے نکل کر پوری دنیا تک پھیل چکی ہے۔ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اور غیر ملکی بھی جیو کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جیو ٹی وی نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے شاید اسی کی سزا اسے مل رہی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|