واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو کی بندش پر امر یکا کی سنگین تشویش ،حکومت پاکستان پابندی اٹھا کر پروگرام شر وع کر نے کی فوری اجازت دے،امر یکی سفیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-11-07, 09:17 AM   #1
جیو کی بندش پر امر یکا کی سنگین تشویش ،حکومت پاکستان پابندی اٹھا کر پروگرام شر وع کر نے کی فوری اجازت دے،امر یکی سفیر
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 20-11-07, 09:17 AM

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے آج جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے دفتر کا دورہ کیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے نیوز میڈیا بشمول جیو ٹی وی پر پابندی کے احکامات پر حکومت امریکا کی ” سنگین تشویش “ کا اظہار کیا، امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق سفیر پیٹرسن نے نیٹ ورک کے اعلیٰ ادارتی عملے اور انتظامیہ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایسے انتہائی اور غیر مناسب اقدامات صریحاً پاکستان کے بہترین مفاد میں نہیں ہیں اور پاکستان نے ایک مکمل جمہوری معاشرہ بننے کی جانب جو پیش رفت کی ہے اس کے برخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کا معاملہ ہے بلکہ ایسے اقدامات متاثرہ خبر رساں اداروں کیلئے معاشی سزا ہوتے ہیں۔ اعلیٰ امریکی سفارت کار نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ میڈیا پر عائد پابندیوں کو جلد از جلد اٹھائے اور فوری طور پر براڈ کاسٹرز کو اپنے پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے۔ سفیر پیٹرسن نے زور دے کر کہا کہ میڈیا کو واقعات کی رپورٹنگ کرنے اور اپنی آرا میں لوگوں کو شریک کرنے کیلئے لازماً آزاد ہونا چاہئے۔ جنگ نیوز کے مطابق امریکی سفیر نے جیو نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میر ابراہیم رحمن اور صدر جیو ٹی وی عمران اسلم کے ساتھ عملے کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔ جیو کے عملے نے امریکی سفیر کو ان دشواریوں سے آگاہ کیا جو پابندیاں لگنے کے بعد سے میڈیا کو درپیش ہیں۔ انہوں نے سفیر کو بتایا کہ کس طرح حکومت نے نہ صرف جیو نیوز بلکہ اس کے کھیل اور تفریح کے چینلوں کو بھی ہدف بنایا ہے۔ انہوں نے سفیر کو بتایا کہ ان پابندیوں سے نہ صرف جیو کے عملے کو پریشانیوں کا سامنا ہے بلکہ کروڑوں لوگ خبر حاصل کرنے کے ایک بڑے ذریعے سے محروم ہوگئے ہیں۔ امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ جیو ایک آزاد اور باوقار چینل ہے جو آزاد میڈیا کے فروغ کے لیے بہترین کوشش کر رہا ہے اور امریکا کو تشویش ہے کہ نہ صرف نیوز چینل بلکہ تفریحی چینل کی بندش سے جیو کو معاشی نقصانات ہورہے ہیں۔ امریکی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ جیو جلد ہی دوبارہ کھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیو ٹی وی کی بندش کے سنگین معاملے کو امریکا کے نائب وزیر خارجہ نیگروپونٹے نے صدر پرویز مشرف سے اپنی ملاقات میں بھی اٹھایا تھا۔ سفیر نے کہا کہ نیگروپونٹے نے صدر سے میڈیا کے تعطل پر انہیں امریکی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ انہیں جلد بحال کر دیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا ایک آزاد میڈیا کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جن بوتل سے باہر نکل آئے تو آپ اسے دوبارہ بوتل میں نہیں ڈال سکتیاسی طرح ایک دفعہ میڈیا رپورٹ کرنے میں آزاد ہوجائے تو وہ ایسا کرتا رہے گا اور اس لیے میں جیو کے لیے بہترین خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 455
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, واقعات, وزیر, نیوز, مکمل, معلوم, معاشرہ, آج, انتظامیہ, اعلیٰ, بہترین, جیو ٹی وی, جلد, خبر, عمران, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اٹھارہ سال بعد بابری مسجد کیس کی سماعت شروع جاویداسد خبریں 0 24-08-10 04:31 PM
فیس بک ، یو ٹیوب کے بعد ویکیپیڈیا ویب سائٹس کو پاکستان میں بند کردیا گیا، مگر گوگل اور یاہو؟ گوہر اپکے کالم 3 23-05-10 05:54 AM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:24 PM
سہ ملکی ارکان پارلیمنٹ کا سیمینار، اٹھاون ٹو بی موضوع سخن رہا عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 02:00 PM
:::‌گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا کا آغاز ، منصوبے کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا ::: ابو کاشان خبریں 0 18-12-07 11:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger