واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو کی بندش کیخلاف درخواستوں پرسپریم کورٹ کاوفاق، پیمرا، اٹارنی جنرل کو نوٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-07, 07:35 AM   #1
جیو کی بندش کیخلاف درخواستوں پرسپریم کورٹ کاوفاق، پیمرا، اٹارنی جنرل کو نوٹس
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 19-12-07, 07:35 AM

جیو کی بندش کیخلاف درخواستوں پرسپریم کورٹ کاوفاق، پیمرا، اٹارنی جنرل کو نوٹس



اسلام آباد (اسپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ نے جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی ابتدائی سماعت کرتے ہوئے وفاق پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے جبکہ کیس کی مزید سماعت یکم جنوری 2008ء تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں مسٹر جسٹس محمد نواز عباسی اور مسٹر جسٹس میاں حامد فاروق پر مشتمل تین رکنی فل بنچ نے کی۔ فاضل عدالت کے روبرو جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی بندش کیخلاف انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن اور برڈز پرائیویٹ لمٹیڈ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے محمد علی مظہر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دو ایک جیسی درخواستوں میں انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن نے جیو نیوز اور جیو انٹرٹینمنٹ جبکہ برڈز پرائیویٹ لمٹیڈ نے جیو سوپر اور جیو آگ چینلز کی بندش کو چیلنج کیا ہے۔ 3 نومبر کے روز جب ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ ہوا اس روز 3 بجے ٹی وی چینلز کو بند کردیا گیا تھا جبکہ پیمرا ترمیمی آرڈیننس رات کو جاری کیا گیا اور پیمرا آرڈیننس جاری کرنے سے پہلے ہی ان ٹی وی چینلز کو بندکردیا گیا۔ ٹی وی چینلز کی بندش کیخلاف درخواست گزاروں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا فاضل ہائیکورٹ نے ان درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا، حالانکہ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ بزنس آف ٹریڈ کو معطل نہیں کیا گیا۔ فاضل وکیل نے کہا کہ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے چینلز کیخلاف کوئی بھی آرڈر پاس کیے یا شوکاز نوٹس دیئے بغیر بند کردیا گیا۔ ہائیکورٹ میں جواب گزاروں نے نوٹس کے باوجود کمنٹس داخل نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت میں پیمرا ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج نہیں کیا بلکہ صرف ٹیلی ویژن چینلز کی بندش کو چیلنج کیا ہے اگر ہم پیمرا کے پاس قانونی طور پر لائسنس یافتہ ہیں اور ہمارے لائسنس قانونی ہیں تو ہم کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک اور ایڈووکیٹ قاضی شہریار اقبال نے بھی اس جیسی ایک درخواست دائر کی تھی۔ لیکن انہوں نے اس درخواست کو ایک شہری ہونے کے ناطے ذاتی حیثیت میں دائر کیا۔ اب آپ کے سامنے متاثرہ فریق خود موجود ہے۔ فاضل وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ہماری درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے سردار فاروق لغاری اور ظفر علی شاہ کیسوں کے فیصلوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔ جس پر چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی اور پی سی او میں تو سپریم کورٹ نے خود بھی مقدمات کی سماعت کی ہے ایمرجنسی کے دوران کیس سننے پر پابندی نہیں ہے۔ ہائیکورٹ نے جیو کی درخواستوں کو ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذ کے دوران ناقابل سماعت قرار دیاکر خارج کردیا کیونکہ آرٹیکل 199 اور184 معطل تھے۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ میرٹ پر نہیں دیا اگر آپ دوبارہ ہائیکورٹ جانا چاہیں تو ہائیکورٹ میں پھر کیس دائر کرسکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ محمد علی مظہر نے کہا کہ پی سی او ہونے کے باوجود سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے پاس جوڈیشل ریویو کا اختیار موجود رہتا ہے۔ جسٹس محمد نواز عباسی نے کہا کہ درخواست گزاروں نے اپنی درخواستوں میں جو موقف اپنایا ہے ہائیکورٹ نے ان ایشوز کا فیصلہ میرٹ پر نہیں دیا۔ اس وقت آرٹیکل 199 تو بحال ہوچکا ہے۔ جسٹس حامد فاروق نے کہا کہ ایمرجنسی کے بعد اب تو آپ کی درخواستیں قابل سماعت ہیں، فاضل وکیل نے کہا کہ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے علاوہ حکومت نے تمام چینلز بحال کردیئے ہیں۔ جس پر جسٹس نواز عباسی نے کہا کہ یہ ایک مختلف معاملہ ہے جسٹس محمد نواز عباسی نے کہا کہ جیو کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے لیکن جیو کو دوسروں کے حق کے مطابق محدود کرنا ہوگا۔ فاضل وکیل نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو فاضل عدالت سندھ ہائیکورٹ کو ابزرویشن کے ساتھ کیس ریمانڈکردے کہ ایمرجنسی ختم ہوچکی ہے اور یہ قابل سماعت ہے یہ کیس فوری نوعیت کا ہے جیو سے وابستہ ساڑھے چار ہزار ملازمین کے روزگار کا معاملہ ہے جیو کی بندش کی وجہ سے ادارے کو بہت زیادہ مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود سینئر وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے عدالتی معاونت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت کیس ریمانڈ کرنا چاہتی ہے تو اس میں آبزرویشن دی جاسکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آرڈر پاس نہیں کرسکتے لیکن آپ سندھ ہائیکورٹ میں فریش اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ دوسرے فریق کو سنے بغیر آرڈر پاس نہیں کرسکتے۔ اس وقت اٹارنی جنرل بھی ملک میں نہیں ہیں۔ جسٹس محمد نواز عباسی نے کہا کہ آپ وقت ضائع کرنے کی بجائے نارمل ریمیڈی حاصل کریں۔ آپ کیس کو واپس لے سکتے ہیں اور ہائیکورٹ میں دوبارہ جاکر داخل کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ آرڈر چاہتے ہیں تو آپکو انتظار کرنا ہوگا ہم نے سندھ ہائیکورٹ کا آرڈر بھی دیکھنا ہے جو کہ میرٹ پر نہیں ہے۔ فاضل وکیل نے کہا کہ مجھ کو موکل کی ہدایات نہیں ہیں۔ آپ کیس کو چلائیں اور اس کی آئندہ جلد سماعت کی جائے۔ فاضل عدالت نے وفاق پیمرا اور اٹارنی جنرل کو یکم جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 283
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, نیوز, موقع, ممکن, جواب, جلد, رات, سردار, علی, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جیو کی درخواستوں کی سماعت جمعے سے کی جائے، سپریم کورٹ کا سندھ ہائیکورٹ کو حکم ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 12:24 PM
جیو کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ آج کریگی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:48 AM
جیو کی نشریات فوری بحال کی جائیں‘ سپریم کورٹ درخواستوں کی سماعت آج کریگا عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:37 AM
ایمرجنسی کا نفاذ سپریم کورٹ نے وفاق، صدر اور آرمی چیف کو نوٹس جاری کردئیے محمدعدنان خبریں 0 13-11-07 08:44 AM
سپریم کورٹ بے نظیر کیلئے دھمکی آمیز خط کا از خود نوٹس لے،فاروق نائیک عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger