|
جیو کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ آج کریگی

01-01-08, 10:48 AM
جیو کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ آج کریگی
اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آج منگل یکم جنوری کو جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ فاضل بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں مسٹر جسٹس موسیٰ کے لغاری اور مسٹر جسٹس میاں حامد فاروق پر مشتمل ہے۔ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی بندش کے خلاف انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن پرائیویٹ لمٹیڈ اور برڈز پرائیویٹ لمٹیڈ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے محمد علی مظہر ایڈووکیٹ پٹیشنوں کی پیروی کررہے ہیں۔ فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاق پیمرا اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردےئے تھے جبکہ قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا تھا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|