واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو کی بند ش کیخلاف مظاہر ے،فیصل آباد اور کوئٹہ میں صحافیوں پر پولیس کا تشدد،متعدد زخمی در جنوں کی گرفتاری و رہائی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-11-07, 09:42 AM   #1
جیو کی بند ش کیخلاف مظاہر ے،فیصل آباد اور کوئٹہ میں صحافیوں پر پولیس کا تشدد،متعدد زخمی در جنوں کی گرفتاری و رہائی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 22-11-07, 09:42 AM

کوئٹہ/فیصل آباد( نمائندگان جنگ)ملک بھر میں جیو کی بندش کیخلاف مظاہرے ہوئے ،جن میں موجود شرکاء نے نشریات کی بحالی کا مطالبہ کیا،فیصل آباد اور کوئٹہ میں صحافیوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد سے متعدد صحافی زخمی ہو گئے،درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا،ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،حکومت کیخلاف نعرے لگائے گئے،پابندیوں کیخلاف صحافیوں نے علامتی قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی۔تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کی بندش، میڈیا پر پابندیوں، صحافیوں کی گرفتاریوں اور تشدد کے علاوہ ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کا احتجاج بدھ کے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے کراچی اوردیگر شہروں میں صحافیوں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت اور میڈیا پر پابندیوں کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔میڈیا پر پابندیوں  صحافیوں کو ہراساں اور بعض نجی نیوز چینلز پر پابندیوں کے خلاف گزشتہ روز اخباری صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر صحافیوں نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے بعدازاں صحافیوں نے احتجاجی ریلی نکالی جس پر پولیس نے 25 صحافیوں کوگرفتار کرکے سٹی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا جہاں کئی گھنٹے تک حراست میں رکھے جانے کے بعد صحافیوں کو رات کو رہا کر دیاگیا پولیس اسٹیشن منتقل کئے جانے کے فوراً بعد صحافیوں سے ان کے موبائل فون لے لئے گئے۔نمائندہ جنگ کے مطابق فیصل آباد پریس کلب میں پولیس نے دھاوا بول کر صحافیوں کی ریلی پر اندھادھند لاٹھی چارج اور شیلنگ کر دی۔ پریس کلب دو گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔ لاٹھی چارج سے کیمرہ مین محمد عثمان اور آنسو گیس کا شیل لگنے سے خاتون فوٹوگرافر حمیرا شدید زخمی ہو گئی جبکہ پولیس نے 4 صحافیوں حاجی محمد بلال، محمد قمر بٹ کیمرہ مین شہزاد شامی اور ملک معراج کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے رانا محمد افضل کو حراست میں لے کر تھانہ ریل بازار منتقل کر دیا جس پر صحافیوں نے تھانہ کا گھیراؤ کرکے شدید احتجاج کیا۔ملتان میں 2مظاہرے ہوئے ایک مظاہرہ ایم یو جے (برنا گروپ) کے زیر اہتمام پریس کلب میں ہوا، دوسرا مظاہرہ ملتان پریس کلب کے باہر پاکستان یونین آف جرنلسٹس (دستور) راؤ شمیم اصغر کی قیادت میں کیا گیا، ڈیرہ کے صحافیوں نے میڈیا پر حکومتی پابندی کے خلاف زبردست جلوس نکالا اس جلوس میں مسلم لیگ ن کے اراکین بھی شامل تھے۔ جلوس کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ میڈیا پر پابندی ختم کی جائے جیو اور اے آر وائی کی نشریات بحال کی جائیں۔جیو اور دیگر نجی ٹی وی چینلز کی بندش اور کراچی میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف آزاد کشمیر میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے، بدھ کے روز بھی پریس کلبوں، اخباری دفاتر پر سیاہ پرچم اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ باغ میں صحافیوں نے علامتی قلم چھوڑ ہڑتال کی اور 5 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ برطانوی شہر مانچسٹر میں صحافیوں نے پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 404
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, کراچی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, نیوز, موقع, موبائل, منتقل, معراج, جیو ٹی وی, دستور, رات, شہزاد, صنعت, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پولیس شیر جوانوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی بجائے گاڑیوں کی سیٹوں کو پہنا دیں جاویداسد خبریں 0 13-07-10 10:09 PM
سہا لہ پولیس کالج امریکیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ رانا امر خبریں 7 30-11-09 03:36 PM
لاڑکانہ: ریلوے تھانہ سے کلاشنکوف،2 ایم پی فائیو گنیں چوری،3 پولیس اہلکار گ عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:58 AM
ہنگاموں کے دوران قیدیوں کا فرار، جیلرز سمیت 157 پولیس افسران معطل، مقدمات درج خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:00 AM
صدر کی اہلیت کا کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ، ججوں کی تعداد پوری کرنے میں دشواری عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger