|
جیو کی نشریات فوری بحال کی جائیں‘ سپریم کورٹ درخواستوں کی سماعت آج کریگا

18-12-07, 07:37 AM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کا تین رکنی فل بنچ آج منگل کو جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ فاضل بنچ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس محمد نواز عباسی اور جسٹس میاں حامد فاروق پر مشتمل ہے۔ فاضل عدالت کے روبرو انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور برڈز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کی بندش کے خلاف 4دسمبر 2007ء کو درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیا تھا جس کے خلاف درخواست گزاروں نے 10دسمبر کو سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔ درخواستوں کے ساتھ دو متفرق درخواستوں کو دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی چونکہ معاملہ فوری نوعیت کا ہے اس لئے ان درخواستوں کی 12دسمبر کو سماعت کی جائے مگر 12دسمبر کو درخواستیں سماعت کیلئے نہ لگائی جاسکیں‘ جس کے بعد 13دسمبر کو سپریم کورٹ سے جلد سماعت کی دوبارہ استدعا کی گئی جس پر فاضل چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواستوں کو آج منگل 18دسمبر کو تین رکنی فل بنچ کے روبرو سماعت کے لئے لگا دیا۔ فاضل عدالت میں درخواستیں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سلیمان حبیب اللہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں جبکہ درخواستوں کی پیروی محمدعلی مظہر ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔ فاضل عدالت میں درخواستیں دائر کرتے ہوئے جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیاہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|