واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو کی نشر یات بحال کی جائیں،آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ہو گا،سندھ ہائیکورٹ بار ،سند ھ بار کونسل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 09:21 AM   #1
جیو کی نشر یات بحال کی جائیں،آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ہو گا،سندھ ہائیکورٹ بار ،سند ھ بار کونسل
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 23-11-07, 09:21 AM

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل اور سندھ ہائیکورٹ بار نے جیوکی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، دونوں باڈیز نے سپریم کورٹ بار کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن اور وکلاء رہنماؤں طارق محمود، علی کرد اور منیر اے ملک سمیت تما م وکلاء کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سندھ بارکونسل کااجلاس وائس چیئر مین محمدامین لاکھانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ جیوٹی وی پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔عدلیہ کو آزاد کیاجائے اور ایمرجنسی ختم کی جائے، بیرسٹر اعتزاز احسن،طارق محمود،علی احمدکرد،کورہاکیاجائے۔پی سی او کو واپس لیاجائے۔تمام اداروں کوآئینی کے مطابق کام کرنے کا موقع دیاجائے۔الیکٹرانک میڈیا کومکمل طورپر کام کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ عوام کوسچی خبریں مل سکیں۔سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ابرار حسن کی صدارت میں جنرل باڈی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بیرسٹر اعتزاز احسن، علی احمد کرد، طارق محمود، منیر اے ملک اور ملک کے دیگر گرفتار وکلاء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے بطور احتجاج 23/نومبر کو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک اور قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے۔ گرفتار شدہ صحافیوں اور وکلاء پر تشدد کی مذمت کی ہے، جیو سمیت تمام چینلز کی بحالی کا مطالبہ اور صحافی برادری سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ بار کے صدر ابرارحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام حکومتی جبر کے باوجود یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ آمر ٹولہ یہ جان لے کر ہمارے پائے استقلال میں جنبش نہیں آئے گی۔ وکلاء 8/ماہ سے انتہائی سخت زندگی گزار رہے ہیں انہیں شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ عظیم مقصد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور تمام قوم کی نگاہیں ہم پر لگی ہوئی ہیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان بار کونسل کے رکن رشید اے رضوی نے کہا کہ اس جدوجہد کے رہنماؤں کو اب بھی قید میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ وکلاء پر قید تنہائی مسلط کرنے کیخلاف 23/نومبر کو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے پاکستان بار کونسل کے رکن محمد یاسین آزاد نے کہا کہ ہماری جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔ سینیٹر عبداللطیف کھوسہ نے کہا کہ اس وقت ملک وقوم پر بڑا کڑا وقت ہے۔ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر اختر حسین، منیر الرحمن نے بھی خطاب کیا، بار کے اجلاس میں پروفیسر این ڈی خان ساتھی ایم اسحاق، مشفع احمد، احمد نفیس عثمانی، فہیم ریاض صدیقی، ارشد جدون، دلاور حسین، سالم سلام انصاری، سردار عارف، عبدالوہاب بلوچ، نور ناز آغا وغیرہ موجود تھے۔ پاکستان بارکونسل کیاجلاس میں رکن رشیداے رضوی ،سندھ بار کونسل کے رکن ابرار حسین ،ساتھی ایم اسحاق کراچی بار کے صدر افتخار جاوید قاضی،سیکریٹری نعیم قریشی،ملیر بار کے صدر ظہور حسین مہر ،خواجہ منصورمحمدعاقل،محمدعلی عباسی ،محمود الحسن ،حنیف بھٹی ،عبداللہ چانڈیو،فہیم ریاض صدیقی ،خلیل ڈوگراور نور ناز آغا نے شرکت کی اور متفقہ طور پر آئین کی بحالی ،قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کامطالبہ کیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 414
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, قید, مکمل, موقع, مسائل, آج, ابرار, احتجاج, خان, زندگی, سپریم, سردار, علی, صحافیوں, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دُلہا،سہرا اور پگڑی۔۔۔ شیراز احمد گپ شپ 4 22-12-08 11:54 AM
پنجاب ،سندھ اور سرحد اسمبلیوں کے بجٹ پر آج بحثہو گی عبدالقدوس خبریں 0 19-06-08 06:36 PM
صوبہ پنجاب ،سندھ و سرحدکا بجٹ کل پیش کیا جائے گا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:16 PM
جیو کی درخواستوں کی سماعت،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو27نومبر تک مہلت،ناکامی کی صورت میں حکم جاری کردیں گے ،سندھ ہائی کورٹ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:13 AM
سندھ ہائیکورٹ،جیو کی آئینی درخواستیں ،سماعت پہلے سوا4 بجے تک موخر، پھر تاریخ دفتر مقرر کر ے گا کی اطلاع خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger