واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیو کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ،ہر مکتبہ فکر کا اظہار یکجہتی،شہریوں نے پھولوں کے ڈھیر لگادیئے

اس موضوع کے 1 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 347 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-07, 06:30 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,416
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جیو کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ،ہر مکتبہ فکر کا اظہار یکجہتی،شہریوں نے پھولوں کے ڈھیر لگادیئے

جیو کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ،ہر مکتبہ فکر کا اظہار یکجہتی،شہریوں نے پھولوں کے ڈھیر لگادیئے

کراچی(جنگ نیوز)جیو کی بندش کیخلاف جیو کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ،جہاں شہریوں نے پھولوں لے ڈھیر لگا دیئے،معاشرے کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان احتجاجی کیمپس میں آکر جیو اور وہاں پر موجود جیو کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا،اس موقع پر موجود لوگوں نے چینلز کی بحالی کا مطالبہ کیا اور جیو اور جینے دو کے نعرے لگائے،صحافیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں،جیو کو دنیا بھر سے ای میل کی صورت میں ہزاروں پیغامات بھی وصول ہو رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق جیو اور دیگر ٹی وی چینلز کی بندش کے خلاف صحافیوں، علماء، اساتذہ، طلبہ ، وکلاء، سول سوسائٹی، سیاستدانوں نے اتوار کو بھی شدید ردعمل کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعض شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے، جلوس نکالے اور دھرنا دیا۔ ہر مکتبہ فکر کے سرکردہ افراد اور رہنماؤں نے حکومتی اقدام کو اظہار رائے کی آزادی پر شب خون قرار دیا اور جیو سمیت تمام چینلز کی نشریات فوراً بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں جیو اور جنگ کے دفاتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گئے جن میں شہریوں نے پھولوں کے ڈھیر لگا دیئے۔ صحافیوں کے علاوہ سیاسی رہنماؤں، طلبہ ، وکلاء، خواتین سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے آ کر یکجہتی کا اظہار کیا اور موم بتیاں جلا کر جہالت اور ظلمت کے اندھیروں کو بھگانے کی کوشش کی اور کہا کہ جیو نے سچ دکھایا جو حکمرانوں کو پسند نہیں آیا۔ صحافی آزادی صحافت کے حق میں اور پیمرا آرڈیننس کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جیو سمیت تمام نجی ٹی وی چینلز کی بندش اور میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ پیمرا آرڈیننس واپس لیا جائے اور ایمرجنسی ختم کرکے شہری آزادیاں بحال کی جائیں۔ جیو ٹی وی کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کے خلاف گزشتہ روزراولپنڈی، اسلام آبادکے صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس سلسلے میں احتجاجی کیمپ لگائے گئے مظاہرے کئے اور مرکزی شاہراہوں پر مارچ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے جیو کی نشریات کی فی الفور بحالی اور دونوں آرڈیننسوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ ان کے احتجاج میں سول سوسائٹی، تنظیموں، خواتین، وکلاء اور طلباء کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور صحافیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہروں اور احتجاجی کیمپوں میں جیو اور جینے دو کے نعرے لگائے گئے صحافیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ اسلام آباد میں جیو ٹی وی کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جیو ٹیلی ویژن کے حامد میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیو ٹیلی ویژن اور اے آر وائی کی نشریات کو پوری دنیا میں بند کر دیا گیا ہے یہ دونوں چینلز خبروں کی تشہیر میں نہ صرف دیانتداری سے کام لیتے تھے بلکہ لوگوں کو باخبر رکھنے کا فریضہ بھی انجام دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دنیا سے جیو کو بے شمار ای میلز اور خطوط موصول ہو رہے ہیں جس میں صرف ایک ہی سوال پوچھا گیا ہے کہ ان باخبر ذرائع کا قصور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کرینگے۔ حکمران بعض ٹی وی چینلز کو مشروط بنیادوں پر بحال کر رہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی سے لوگ گھٹن کا شکار ہیں۔
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-11-07, 09:06 PM   #2
ناظم اعلی


 
عدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 27
مراسلات: 11,393
کمائي: 60,015,047
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,781
3,737 مراسلہ میں 8,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جیو کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ،ہر مکتبہ فکر کا اظہار یکجہتی،شہریوں نے پھولوں کے ڈھیر لگادیئے

بہت اچھی انفارمیشن ہے اور واقعی میڈیا پہ پابندی سے لوگ گھٹن کا شکار ہیں
عدنان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
کراچی, پسند, لوگ, نیوز, مکمل, موقع, موم, اسلام, جیو ٹی وی, خون, خواتین, صحافت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اعتزاز احسن کی نظر بندی کے خلاف ان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:34 PM
پی ایس ایف کے تحت بلاول ہاؤس کے باہر اظہار عقیدت کیمپ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 11:14 AM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:58 AM
جیو کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ،سیکڑوں افراد نے شرکت کی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:13 AM
امریکی سفیر کا جنگ، دی نیوز اور جیو کے دفاتر کا دورہ عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:09 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger