|
جیو کے ساتھ ہزاروں لوگوں کا اظہار یکجہتی

20-11-07, 09:15 AM
کراچی …جیو ٹی وی کی بندش کے خلاف جیو کے احتجاجی کیمپوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اظہار یکجہتی کیا ،میڈیا پر پابندیوں کیخلاف کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے،صحافیوں نے علامتی بھوک ہڑتال کی ،پریس کلبوں اور اخبارات کے دفاتر پر سیا ہ جھنڈے لہرائے گئے،جیو اور دیگر چینلز کی بحالی کیلئے قراردادیں منظور کی گئیں،تفصیلات کے مطابق جیو کے احتجاجی کیمپوں میں بڑی تعداد نے لوگوں نے آکر اظہار یکجہتی کیا،کراچی میں جیو کے دفتر کے باہر لگے احتجاجی کیمپ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے آ کر وہاں رکھی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے اس موقع پر لوگوں نے جیو کے ملازمین سے بات کی اور اس احتجاج میں مکمل تعاون کا یقین دلایا، اسلام آباد میں جیو ٹی وی کے آفس کے سامنے فضل حق روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں سابق وفاقی وزیر اور اقلیتی رہنما جے سالک درجنوں بچوں کے ساتھ جیو ٹی وی کے باہر ہونے والے مظاہرے میں شریک ہوئے سفید کپڑوں میں ملبوس چھوٹے بچوں نے ہاتھوں میں صلیب کا نشان اٹھا رکھا تھا جبکہ ان کے دوسرے ہاتھوں میں پنجرے تھے جن میں کبوتروں کی بجائے ایک تحریر موجود تھی جس پر لکھا تھا کہ آزادیٴ اظہار کو پیمرا کے پنجرے میں بند نہیں کیا جا سکتا۔جیو ٹی وی کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں دسویں روز بھی صحافیوں، سول سوسائٹی کے ممبران،وکلاء ،طلباء ، سیاسی قائدین اورکارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔شاہ رکن عالم ٹاؤن کونسل کے اجلاس خاص میں گزشتہ روز جیو نیوز ودیگر چینلز کی بندش،میڈیا پر پابندیوں اورپیمرا قوانین کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے وکلاء نے بھی میڈیا پر پابندیوں ‘ چینلز کی بندش ‘ پیمرا آرڈی ننس اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف گزشتہ روز ” یوم سیاہ “ منایا۔ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلیاں ‘ احتجاجی کیمپ اور دھرنے دیئے گئے۔ جیو اور دیگر چینلز کی بحالی کیلئے متفقہ قرار دادیں منظور کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں مقامی صحافیوں اور وکلاء برادری نے جیو ٹیلی ویژن اور دیگر پرائیویٹ نیوز چینلز کی بندش کے خلاف پیر کے روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایمرجنسی میڈیا پر پابندی اور آئین کی معطلی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔ آزاد کشمیر میں صحافیوں نے مظاہرے کئے اور علامتی بھوک ہڑتال کی، صحافیوں نے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور پریس کلبوں، اخبارات کے دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے، صحافیوں نے میڈیا پر پابندیاں ختم کرنے تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جیو کی بندش ایک سازش ہے ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|