|
جیو یکجہتی کیمپ: پی پی ، مسلم لیگ ق اور ن کی خواتین اور دیگر افراد نے دورہ کیا

12-12-07, 09:55 AM
کراچی ( جنگ نیوز) مسلم لیگ(ق)، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کی خواتین رہنماوٴں نے لاہور میں جیویکجہتی کیمپ کا دورہ کیا اور جیوچینلز پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔مسلم لیگ(ق)کی مہناز رفیع، مسلم لیگ(ن)ذکیہ شاہ نواز ،پیپلزپارٹی کی عظمیٰ بخاری،انیقہ ماریہ،فرزانہ ممتاز اور دیگر خواتین نے جیو کے دفاتر کے سامنے قائم جیو یکجہتی کیمپ کا دورہ کرکے جیو کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ وہ کچھ دیر کیمپ میں رہیں اور جیو پر عائد پابندیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیو چینلزپر عائد پابندی ختم کی جائے اورعوام کو ان کا پسندیدہ چینلز دیکھنے کا موقع دیا جائے۔ دریں اثناء شوبزسے تعلق رکھنے والی ملک کی ممتاز شخصیات کی جیویکجہتی کیمپ میں آمدکا سلسلہ جاری ہے،،لاہورکی ڈیوس روڈپرقائم جیویکجہتی کیمپ میں نوجوانوں کی گلوکارہ حمیراارشد،گلوکارسجاداور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے مشعلیں اٹھاکرجیوسے اظہارِ یکجہتی کیا،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جیو کوفوری طورپربحال کیاجائے۔لاہور میں جیوکے دفاترکے باہرقائم جیویکجہتی کیمپ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ انکے پسندیدہ آرٹسٹوں اور گلوکاروں کی طرف سے لائے گئے پھولوں کی خوشبوسے مہکتارہا،معروف گلوکارہ حمیراارشد،گلوکارسجاد،گلوک ار مظہراور پروموٹرعتیق ملک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جیو سے اظہاریکجہتی کیلئے کیمپ میں آئے،جہاں انہوں نے مشعلیں اْٹھاکروکٹری کے نشان بناکراور نعرے لگاکر جیو سے اپنی والہانہ محبت کااظہارکیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|