واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جیکسن کا دستانہ 35 لاکھ ڈالر کا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-11-09, 09:10 PM   #1
جیکسن کا دستانہ 35 لاکھ ڈالر کا
محمدعمر محمدعمر آف لائن ہے 25-11-09, 09:10 PM

امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کا دستانہ جس پر نقلی ہیرے جڑے ہوئے تھے اور جو انھیں پہلی مرتبہ ’مون واک‘ پیش کیئے جانے پر ملا تھا پینتیس لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا ہے۔

مائیکل جیکسن کا یہ دستانہ ان ستر اشیاء میں شامل تھا جو نیویارک میں نیلام کیئے گئے ہیں۔ یہ دستانہ توقعات سے نو گنا زیادہ قیمت پر نیلام ہوا ہے۔

جیکسن کی ایک جیکٹ جو انہوں نے انیس سو نواسی میں اپنے ایک دورے کے دوران پہنی تھی سوا دو لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی اور ایک ہیٹ بائیس ہزار ڈالر میں بکا۔

نیو یارک میں ہونے والی اس نیلامی میں ہزاروں کی تعداد میں جیکسن کے مداحوں نے شرکت کی۔

نیلامی کرنے والے ڈیرن جولین نے کہا ہے کہ انیس سو تراسی میں جیکسن نے سفید ہیروں والا دستانہ پہن کی مون واک پیش کیا تھا وہ ایک تاریخی پرفارمنس تھی۔

انھوں نے کہا کہ نیلامی ان کی توقعات سے کہیں زیادہ کامیاب رہی۔

انھوں نے کہا کہ مائیکل جیکسن کی یادگار اشیاء کی نیلامی ایلوس پریسلے اور مارلن منرو کی اشیاء کی نیلامی سے کہیں زیادہ کامیاب رہی۔

انہوں نے کہا کہ جیکسن ایک غیر معمولی فنکار تھے اور نیلامی کی کامیابی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔

جیکسن کا یہ دستانہ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ہوفمین ما چین کے شہر مکاؤ میں ایک ہوٹل کے لیے خریدا ہے جہاں اسی کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ٹیکس اور تمام اخراجات کے بعد اس نیلامی سے چار لاکھ بیس ہزار ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

مائیکل جیکسن پچاس سال کی عمر میں لاس اینجلس میں ایک دواء زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

بشکریہ بی بی سی اردو

محمدعمر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 140
Reply With Quote
جواب

Tags
چین, اردو, سال, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger