|
جی ایچ کیو حملہ کیس، فوجی عدالت نے ایک مجرم کو موت 4 کو عمر قید کی سزا سنا دی

14-08-11, 03:30 PM
راولپنڈی (جنگ نیوز) فوجی عدالت نے راول پنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید جبکہ دیگر دو کو بالترتیب سات او ر دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔واقعہ کے مرکزی کردار عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ دس اکتوبر 2009ءکو جی ایچ کیو پر حملے کے بعد فوجی عدالت نے ڈاکٹر عثمان سمیت گرفتار سات افراد کا ٹرائل شروع کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فوجی عدالت نے ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنانے کے ساتھ اس کے ساتھی اور سابق فوجی عمران صدیق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، اس کے ساتھ تین دیگر سویلین مجرموں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دو سویلین مجرموں کو سات، سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملے کے مقدمے کا فیصلہ فیلڈ کورٹ مارشل نے گزشتہ شام کو سنایا۔ فوجی عدالت کے فیصلے کے مطابق سپاہی عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو دو لاکھ جبکہ دوسرے اہلکار عمران صادق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ پانچ سویلین میں سے تین خالق رحمان، محمد عثمان، واجد علی کو عمر قید جبکہ محمد عدنان اور طاہرشفیق کو دس اور سات سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سویلین کو حملہ آوروں کی اہداف کی نشاندہی کرانے اور ان کی مدد کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ ملزمان میں شامل ایک شہری واجد علی کے وکیل کرنل انعام الرحمان ایڈووکیٹ نے برطانوی سرکاری ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سزا سنائے جانے کی خبر ان افراد کے اہلِ خانہ سے ملی ہے جنہوں نے جمعہ کو ملزمان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔ان کے مطابق انہیں ابھی تک اس فیصلے کی دستاویز نہیں ملی ہے اور جب یہ دستاویز انہیں ملے گی تو اسے دیکھ کر ہی پتہ چلے گا کہ سزا کس بنیاد پر سنائی گئی ہے۔اس سوال پر کہ کیا ان سزاوں کے خلاف اپیل کی جائے گی کرنل انعام کا کہنا تھا کہ وہ اس سزا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور فیصلے کی نقل ملنے کے بعد آرمی کورٹ آف اپیل میں اپیل دائر کی جائے گی۔وکیل کا کہنا تھا کہ ’کارروائی کے دوران ہی ہمیں کچھ چیزیں محسوس ہوئی تھیں اور ہم نے اس وقت فیصلہ کیا تھا کہ اگر فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے تو ہم کورٹ آف اپیل میں جائیں گے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|