واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جی ایچ کیو حملہ کیس، ملٹری کورٹ کا سزا پانے والوں کے مثل دینے سے انکار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 05:18 AM   #1
جی ایچ کیو حملہ کیس، ملٹری کورٹ کا سزا پانے والوں کے مثل دینے سے انکار
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-09-11, 05:18 AM

راولپنڈی (شاہد سلطان، نمائندہ جنگ) ملٹری کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ سازش کیس میں سزا پانے والے ملزمان کے مقدمہ مثل دینے سے انکار کر دیا ہے اور وکلاءصفائی کو تحریری جواب میں کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو یہاں آکر اس کا معائنہ کرسکتے ہیں دس اکتوبر 2009 کو جی ایچ کیو میں ہونے والی دہشت گردی جس میں ایک بریگیڈئر اور ایک کرنل سمیت 16 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی پر 9 حملہ آور مارے گئے جبکہ حملہ آور عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو زندہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں دیگر ملزمان بھی حراست میں لئے گئے۔ ملٹری کورٹ نے ٹرائل مکمل کرکے 11 اگست کو 7 ملزمان کو سزا سنا دی۔ قانون کے مطابق سزا پانے والے ملزم 40 روز کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔ 16 اگست کو فیصلے کی نقول کےلئے جج ایڈووکیٹ جنرل پاکستان آرمی کو خط لکھ دیا گیا جس کا جواب 14 ستمبر کو تحریری طور پر خط نمبر (16540-46/Jag مورخہ 12 ستمبر 2011) کے ذریعے وکیل صفائی کرنل انعام الرحیم کو دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے آپ کو مقدمہ مثل نہیں مل سکتیں اگر آپ مقدمہ مثل دیکھنا چاہتے ہیں تو 21 اور 22 ستمبر صبح 9 تا دن ایک بجے تک یہاں آکر اس کا معائنہ کرلیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سزا پانے والے ملزمان کی طرف سے اپیل کی مدت 19 ستمبر کو ختم ہوجائے گی۔ وکیل صفائی کرنل انعام الرحیم کے مطابق یہ ایک پبلک ڈاکومنٹ ہے دنیا کے کسی بھی ملک اور قانون میں اس کو دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ آرمی کی طرف سے ملنے والا جواب انصاف سے انکار ہے۔ ہم نے سزا اور مثل نہ دینے کے آمرانہ فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 133
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 07:02 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات کا شکریہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, کردیا, کرسکتے, پاکستان, والی, مکمل, ملک, ملنے, مطابق, اگست, الزام, انعام, تحریری, جواب, حملہ, خلاف, خط, دنیا, سنا, طور, عقیل, عثمان, عرف, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جی ایچ کیو حملہ کیس، فوجی عدالت نے ایک مجرم کو موت 4 کو عمر قید کی سزا سنا دی گلاب خان خبریں 0 14-08-11 03:30 PM
بے نظیر قتل کیس، ایم آئی اور آئی ایس آئی کے 4 افسروں کو تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ گلاب خان خبریں 0 24-12-10 02:45 AM
یو پی ایس، وقت کی ایم ضرورت زارا کمپیوٹر کی باتیں 0 01-11-10 01:17 PM
حفاظتی بندوں کے بنا نے میں کرپشن کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی:شہبازشریف جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:25 PM
ورلڈ کپ میچ دیکھنے پر کوڑوں کی سزا منتظمین خبریں 16 16-06-10 07:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger