واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جے پور:دھماکوں کے بعد کرفیو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-05-08, 09:14 AM   #1
جے پور:دھماکوں کے بعد کرفیو
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 14-05-08, 09:14 AM

بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں حکام نے گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے بدھ کو دھماکوں سے متاثرہ علاقے میں صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک کے لیے کرفیو نافد کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جن جگہوں پر دھماکے ہوئے ہیں وہاں ہندوؤں اور مسلمانوں کی ملی جلی آبادی ہے اور کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کرفیو جے پور کے پندرہ تھانوں کی حدود میں نافذ رہے گا۔

بدھ کی صبح بڑی تعداد میں شہریوں نے متاثرہ مقامات کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس حکام نے لاؤڈسپیکرز کے ذریعے انہیں واپس جانے کو کہا اور مطلع کیا کہ علاقے میں کرفیو نافذ ہے اس لیے لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔

ان اعلانات کے بعد سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے متاثرہ علاقوں کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں جس کے بعد صرف متعلقہ حکام کو ان علاقوں تک رسائی کی اجازت ہے۔

ادھر منگل کی شام ہونے والے سات سلسلہ وار بم دھماکوں میں ساٹھ افراد کی ہلاکت اور سو سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد جے پور شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کے جوان تعینات ہیں۔یاد رہے کہ دھماکوں کے فوراً بعد ریاستی حکام کی درخواست پر مرکزی حکومت نے ’ریپڈ ایکشن فورس‘ کی دو کمپنیاں جے پور بھیج دی تھیں۔
تاحال کسی گروہ یا تنظیم کی جانب سے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے اور پولیس حکام کا بھی کہنا ہے کہ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ منگل کو رات گئے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے راجستھان کے آئی جی کہنیا لال نے کہا کہ تاحال یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کس گروہ کا کام ہے اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ شری پرکاش جیسوال نے ان دھماکوں کو ایک بڑی سازش قرار دیا ہے جبکہ بھارتی وزیرِاعظم من موہن سنگھ نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی اور دیگر کئی رہنماؤں نے ان دھماکوں کی مذمت بھی کی ہے۔

ریاست کی وزیراعلی وجے راجے سندھیا دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کوایک ایک لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جے پور جسے’گلابی شہر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے بھارتی ریاست راجستھان کا اہم سیاحتی مقام ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ریاست راجستھان میں بم دھماکوں کا واقعہ پیش آیا ہو اور اس سے قبل ریاست میں گزشتہ برس اکتوبر میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں دو دھماکے ہوئے تھے جس میں دو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے تھے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 258
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, لوگ, موقع, آبادی, اردو, درخواست, رات, شہر, شام, صورتحال, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یو اے ای : نشیب و فراز سے بھر پور کنعان سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 0 04-12-09 02:06 AM
یو فون نے جدید ترین گیمز پورٹل متعارف کرا دیا Real_Light موبائلز معلومات اور جائزہ 5 06-06-08 06:36 PM
جے پور:دھماکوں کے بعد کرفیو نافذ محمدعدنان خبریں 0 14-05-08 09:51 PM
نشریات معطل کرکے صرف جیو نہیں، پوری قوم پر پابندی لگائی گئی ہے ،بینظیر بھٹو کی جیو کے دورے کے موقع پر گفتگو خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:18 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد افضل سومرو اور جسٹس محمود عالم رضوی نے جیو کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔ جیو کے وکی خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger