واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جے یو آئی علیحدہ ‘متحدہ ناراض، حکومت وجود برقراررکھ سکے گی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-10, 05:02 AM   #1
جے یو آئی علیحدہ ‘متحدہ ناراض، حکومت وجود برقراررکھ سکے گی؟
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-12-10, 05:02 AM

اپوزیشن کو نئی پارلیمانی صف بندی میں اکثریت کیلئے حکومت کیخلاف 172ارکان کی ضرورت ہے
حالات نئے اتحادوں کی طرف بڑھ رہے ہیں‘قومی اسمبلی کی تحلیل اورنئے انتخابات ہو سکتے ہیں

اسلام آباد (طاہر خلیل) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حکومت سے علیحدگی اور ایم کیو ایم کی ناراضگی کے باعث کیا موجودہ حکومت اپنا وجود برقرار رکھ سکے گی؟ یہ اہم سوال منگل کو دارالحکومت کے سیاسی حلقوں کی گفتگو کا اہم موضوع بنا دیا۔ اس وقت پارلیمنٹ مین جے یو آئی کے ارکان کی کل تعداد 17 ہے جس میں سینٹ کے 11 اور قومی اسمبلی میں 7 اراکین ہیں۔ آئین کے تحت سینٹ کے اراکین کا حکومت کے گرانے یا بنانے میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔ اس میں قومی اسمبلی کے اراکین ہی کردار ادا کرتے ہیں۔ جے یو آئی کی حکومت سے علیحدگی اور ایم کیو ایم کی ناراضگی کے باعث قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کہاں کھرے ہیں؟ اس کا اظہار درج ذیل چارٹ سے واضح ہے۔
111.jpg

منسلکہ چارٹس سے واضح ہے کہ نئی پارلیمانی صف بندی میں حزب اختلاف کے ارکان اکثریتی پوزیشن میں آ جائینگے۔ حکومت بنانے کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے اور حکومت گرانے کیلئے بھی اتنی ہی حمایت ضروری ہے۔ سوال یہ ہے کہ اپوزیشن اکثریت میں آنے کے باوجود حکومت گرانے کیلئے کیا وزیراعظم گیلانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کا آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں وزیراعظم کے خلاف ایک مرتبہ تحریک عدم اعتماد 1989ءمیں پیش ہوئی تھی۔ یہ تحریک اپوزیشن لیڈر غلام مصطفی جتوئی نے بے نظیر بھٹو کے خلاف پیش کی اور 13 ووٹ سے ناکام ہو گئی تھی۔ حالانکہ اس وقت کی اپوزیشن کو ایوان صدر اور فوج کی حمایت بھی حاصل تھی جبکہ آج صورتحال قطعی مختلف ہے۔ آج پریذیڈنسی میں غلام اسحاق کی جگہ صدر زرداری بیٹھے ہیں اور فوج بھی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس لئے بدلتی صورتحال کے باوجود وزیراعظم گیلانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کی کامیابی کے امکانات معدوم ہیں۔ تاہم موجودہ سیاسی حالات نئے سیاسی اتحادوں کی طرف تیزی سے برھ رہے ہیں۔ (ق) لیگ ایک اہم پوزیشن میں آ رہی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلئے (ق) لیگ کی اہمیت بڑھ جائے گی۔ حکومت اور (ق) لیگ کے درمیان رابطے بڑھنے کا دارومدار پنجاب کی سیاست پر مرتکز ہو گا۔ اگر پی پی پی پنجاب میں (ق) لیگ اور پی پی پی کے درمیان نیا سیاسی اتحاد وجود میں آ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پی پی پی کو ن لیگ کے ساتھ پنجاب میں اپنی شراکت داری کو خیرباد کہنا ہو گا۔ صورتحال کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ سیاست میں گرماگرمی بڑھے گی اور اس کا محور پارلیمان ہو گی جس کا اجلاس 20 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ موسم سرما کا یہ اجلاس پارلیمان کا گرم ترین بھی ہو سکتا ہے۔ تیسرا پہلو یہ ہے کہ سیاست میں چھوٹی جماعتوں/ گروپوں اور آزاد اراکین کی بلیک میلنگ اور ہائوس ٹریڈنگ میں بھی اضافہ ہو جائے گا اور پاکستان کی سیاست ایک بار پھر اس شعر کے مصداق ہو گی۔
لگا ہے مصر کا بازار دیکھ
نئے حسن نئے انداز دیکھ
چوتھا پہلو یہ ہے کہ بات کچھ بھی ہو حکومت سے جے یو آئی کی علیحدگی اور ایم کیو ایم کی ناراضی سے ملک سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں آئے گا اور سیاسی عدم استحکام سے ملکی معیشت جو پہلے ہی نزاعی عالم میں ہے مزید خستہ حالی کی طرف بڑھے گی اور اس کا منطقی انجام قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں ہو سکتا ہے اور ملک میں نئے انتخابات ہو سکتے ہیں۔ یہی ہماری ماضی کی تاریخ بھی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 74
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-12-10), عبدالقدوس (15-12-10)
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, موجودہ, آج, آزاد, ایم کیو ایم, انداز, اسلام, بے, بے نظیر, حسن, خلیل, راستہ, زرداری, سیاست, شعر, علیحدہ, علیحدگی, عالم, عدم, غلام, صف, صورتحال, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یو ٹیوب subscribe سے کمائی؟ نورالدین SEO and Marketing 12 09-11-10 01:30 PM
بولٹن مارکیٹ کو آگ کس نے لگائی؟ نیو انفارمیشن کنعان پاکستان میں دہشت گردی 46 06-03-10 06:32 PM
فضائل نماذ نامی تھریڈ کہاں گئی؟ اخترحسین تجاویز اور شکایات 5 06-09-09 02:26 PM
یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟ شازل کمپیوٹر کی باتیں 5 27-03-08 06:02 AM
یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟ فرحان دانش خبریں 4 20-03-08 06:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger