واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حاجی عمر، بیت اللہ محسود کے ساتھ ؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-08, 02:04 PM   #1
حاجی عمر، بیت اللہ محسود کے ساتھ ؟؟؟
وجدان وجدان آف لائن ہے 02-01-08, 02:04 PM

جنوبی وزیرستان میں طالبان کے ایک گروہ کے رہنماء حاجی عمر نے بیت اللہ محسود کی سربراہی میں قائم طالبان کے مختلف گروہوں مشتمل’تحریک طالبان پاکستان‘ نامی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔
حاجی عمر نے بتایا کہ انہوں نے دو دن قبل بیت اللہ محسود سے بات چیت کی تھی جس کے نتیجے میں جنوبی وزیر ستان میں سرگرم طالبان کے تقریباً سات کمانڈروں نے’تحریک طالبان پاکستان‘ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

بقول حاجی عمر’ اس تنظیم کے قیام کے وقت ان سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم اس وقت جنوبی وزیرستان میں ان کے ساتھیوں کے درمیان مشاورت نہیں ہو سکی تھی‘۔

حاجی عمر کی طرف سے طالبان تحریک پاکستان میں شمولیت کے حوالے سے بیت اللہ محسود اور ان کے ترجمان ملا عمر سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل پاکستان کے قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد میں شدت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث طالبان کے مختلف گروہوں متحد ہو کر جنوبی وزیرستان میں طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کی قیادت میں’ تحریک طالبان پاکستان‘ کے نام سے ایک نئی تنطیم تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

طالبان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ یا معاہدہ کسی ایک علاقے کی سطح پر نہیں بلکہ نئی تنظیم کے فیصلے کے تحت متفقہ طور پر کیا جائے گا۔

حاجی عمر جنوبی وزیرستان میں غیر ملکی ہتھیار بندوں کے ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل جب طالبان کمانڈر حاجی نذیر نے کارروائی کرتے ہوئے ازبکوں کو جنوبی وزیرستان سے مار بھگایا تو حاجی عمر بھی ان کے ساتھ وزیرستان چھوڑ گئے تھے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 370
Reply With Quote
جواب

Tags
اللہ, طالبان, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک سوال؟؟؟ samia گپ شپ 36 10-11-11 04:11 PM
واہ کیا کفایت شعاری ہے ؟؟؟ احمدنواز خبریں 9 22-07-10 12:19 PM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM
کیا آپ چاہتے ہیں ؟؟؟ سوال 26 ::: بہترین لوگ ::: عادل سہیل جہاد 26 13-08-08 01:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger