واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حالیہ ہنگاموں اور لانڈھی بم دھماکے کے متاثرین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 10:01 AM   #1
حالیہ ہنگاموں اور لانڈھی بم دھماکے کے متاثرین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 16-01-08, 10:01 AM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) اختر ضامن نے صوبے کے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ 27سے 29دسمبر کے درمیان صوبہ سندھ میں شرپسند عناصر کی جانب سے جلاؤ، گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگاموں کے نتیجے میں ہلاک شدگان اور زخمیوں نیز 14جنوری 2008ء کو لانڈھی میں گل احمد چورنگی کے قریب بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرستیں جلد از جلد تیار کر کے محکمہ داخلہ سندھ کو بھجوائی جائیں تاکہ متاثرین اور ان کے لواحقین کو معاوضے کی فوری اور جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعات میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو 3لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمیوں کو 50ہزار روپے فی کس کے حساب سے معاوضہ ادا کیا جائیگا۔ پاکستان رنیجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہر میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔ رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل لیاقت علی نے کی جس میں پولیس اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں قائد آباد بم دھماکے کے بعد شہر کی مجموعی سیکورٹی کا مفصل جائزہ لیا گیا جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈی جی رینجرز نے محرم الحرام کے حوالے سے شہر کو 3 سیکورٹی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں رینجرز کو تین کورز میں تقسیم کر دیا گیا ہے جو شاہ غازی رینجرز، بھٹائی رینجرز اور سچل رینجرز پر مشتمل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کے تینوں سیکورٹی زون کے افسران کو سیکورٹی پلان کا حصہ بنایا گیا ہے جو رینجرز کی کمان میں شہر میں امن و امان کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دیں گے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 305
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پاکستان, واقعات, وزیر, اعلیٰ, جلد, شہر, صوبہ, صوبے, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سندھ، پولیس و انتظامی افسران کے تبادلے و تقرریوں کیلئے فہرستیں تیار عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:16 AM
ہنگاموں سے متاثرہ سند ھ کے اضلاع کے انتخابی عملے کی فہرستیں دوبارہ تیار ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:16 AM
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:42 PM
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:29 AM
سُپریم کورٹ،صدر کی اہلیت کے خلاف 5 درخواستیں خارج،سابق صدارتی امیدواروں کے وکلا پر جج بر ہم خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger