واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حامد سعید کاظمی کی ضمانت مسترد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-11, 11:12 AM   #1
حامد سعید کاظمی کی ضمانت مسترد
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 03-08-11, 11:12 AM

سپریم کورٹ نے حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور رکن قومی اسمبلی حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری آفتاب اسلام کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے منگل کے روز اس درخواست کی سماعت کی تو ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق حامد سعید کاظمی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اُن کے موکل کا نام بھی مقدمے میں درج نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اُنہیں قید میں رکھا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ استغاثہ ابھی تک اُن کے موکل کوئی ٹھوس شواہد عدالت میں پیش نہیں کرسکی لہذا اُن کے موکل کی ضمانت منظور کی جائے۔

بینچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس معاملے میں تمام متعلقہ افراد ملے ہوئے ہیں اور اتنے اہم مقدمے کی تفتیش ابھی تک مکمل نہیں کی جا رہی۔ اُنہوں نے کہا کہ ’جب حکمران ہی عوام کو لوٹنے لگیں تو پھر لوگوں کی دادرسی کون کرے گا۔‘

حامد سعید کاظمی نے اس مقدمے کے ایک اور ملزم احمد فیض کو نہ صرف عازمین حج کے لیے عمارتیں کرائے پر لینے کی ذمہ درای سونپی بلکہ اس کو سرکاری پاسپورٹ بھی دلوانے کی کوشش کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل، کے کے آغا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا کا کہنا تھا کہ حج انتظامات میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی میں صرف حامد سعید کاظمی ہی ملوث نہیں بلکہ سابق وزیر مملکت شگفتہ جمانی بھی ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ شگفتہ جمانی کا تعلق بھی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں ہیں۔

بینچ میں شامل جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ایڈیشنل اٹارنی سے استفسار کیا کہ کیا مذکورہ خاتون رکن قومی اسمبلی کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ایف آئی اے نے بھی اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے۔

کے کے آغا کا کہنا تھا کہ ملزم حامد سعید کاظمی نے اس مقدمے کے ایک اور ملزم احمد فیض کو نہ صرف عازمین حج کے لیے عمارتیں کرائے پر لینے کی ذمہ درای سونپی بلکہ اس کو سرکاری پاسپورٹ بھی دلوانے کی کوشش کی۔ اُنہوں نے عدالت میں حامد سعید کاظمی اور احمد فیض کی کچھ تصاویر بھی عدالت میں پیش کیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں گرفتار ہونے والے حامد سعید کاظمی اور آفتاب اسلام کے خلاف بدعنوانی کے کافی شواہد موجود ہیں جس کی بنا پر ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی کے سپیشل جج سینٹرل نے استغاثہ کو اس مقدمے میں احمد فیض کے اخبارات میں اشتہارات دینے سے متعلق ہدایت کی ہے۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران حامد سعید کاظمی راؤ شکیل اور افتاب اسلام کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس مقدمے کی سماعت اٹھارہ اگست تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

بی بی سی
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 856
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پرانا 03-08-11, 11:12 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے آپ کے خیال میں یہ سب کیسا ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 03-08-11, 12:10 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,984
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پِچھے ای پے گئے نیں کاظمی صاحب دے۔
ہور وی بندے نے کرپٹ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-08-11), شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 03-08-11, 05:19 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,032
کمائي: 100,019
شکریہ: 24,010
4,989 مراسلہ میں 14,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اصل مراسلہ:: کلمہ حق
""بھیرے کماں دے بھیرے نتیجے""
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (04-08-11), شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 03-08-11, 11:40 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے گل واقعی چنگی کیتی اے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (04-08-11), شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 12:00 AM   #6
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گل واقعي اے چنگي نہيں جيڑي توساں كر رہے ہو۔۔۔۔ رل مل كے‌كھاں دو سارياں نو۔۔۔۔۔۔۔۔ توانوں لبدا نہيں تے توسي منصف بن بيٹھےہو۔۔۔۔‌جد لبياں تے‌پوچھاں گا۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-08-11), حیدر (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 12:18 AM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدالت کو اس طرح حامد سعید کاظمی کی تضحیک حق نہیں
آخر کو اتنے بڑے عالم ہیں
اب عدالت کا دھاگہ کون بند کرے گا ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-08-11), حیدر (04-08-11), شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 12:21 AM   #8
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سوچنے کی بات ہے کہ کیا حامد سعید کاظمی صاحب ایسا کر سکتے ہیں

دل تو نہیں‌مانتا
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
حیدر (04-08-11), شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 12:33 AM   #9
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
سوچنے کی بات ہے کہ کیا حامد سعید کاظمی صاحب ایسا کر سکتے ہیں

دل تو نہیں‌مانتا
كسي كام كے‌نہ ہو سكنے كے لئے دو ہي پيمانے معتبر ہيں۔
(1)۔۔۔‌وہ كام عقلا نا ممكن ہو۔
(2)۔۔۔ وہ كام شرعا ممنوع ہو۔
ليكن جو كام عقلا ممكن ہو وہ شرعا ممنوع ہونے‌كے باوجود ہو سكتا ہے۔۔۔ اس ميں آپ كے يا ميرے دل كا ماننا ضروري نہيں ہوتا۔۔

ليكن كاظمي صاحب نے يہ سب كيا ہے يا نہيں‌كيا اس كا فيصلہ عدالت كرے‌گي۔۔۔۔ اور عدالتوں كے فيصلہ ہر فريق كے‌حامي و مخالفين اپني اپني نظر سے‌ديكھتے ہيں۔۔۔۔۔

Last edited by شمشاد احمد; 04-08-11 at 12:36 AM.
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-08-11), حیدر (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 12:51 AM   #10
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
كسي كام كے‌نہ ہو سكنے كے لئے دو ہي پيمانے معتبر ہيں۔
(1)۔۔۔‌وہ كام عقلا نا ممكن ہو۔
(2)۔۔۔ وہ كام شرعا ممنوع ہو۔
ليكن جو كام عقلا ممكن ہو وہ شرعا ممنوع ہونے‌كے باوجود ہو سكتا ہے۔۔۔ اس ميں آپ كے يا ميرے دل كا ماننا ضروري نہيں ہوتا۔۔

ليكن كاظمي صاحب نے يہ سب كيا ہے يا نہيں‌كيا اس كا فيصلہ عدالت كرے‌گي۔۔۔۔ اور عدالتوں كے فيصلہ ہر فريق كے‌حامي و مخالفين اپني اپني نظر سے‌ديكھتے ہيں۔۔۔۔۔
انشاء اللہ کاظمی صاحب سرخرو ہوں گے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 01:03 AM   #11
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مگر كس طرح؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 01:05 AM   #12
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
مگر كس طرح؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جس بندے نے اپنے ٹکٹ‌کے لئے ایک کروڑ دیئے ہوں وہ 6 لاکھ کی کرپشن کرے گا؟
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 01:07 AM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

كون سے ٹكٹ كي بات كر رہي ہيں۔۔۔‌حج ٹكٹ كي يا اليكشن ٹكٹ كي۔۔۔۔۔‌ويسے يہ معلومات ميرے لئے نئي ہيں كہ حج كرپشن صرف چھ لاكھ كي ہوئي ہے۔۔۔۔اور اس پر اتنا سياپا سمجھ سے بالا تر ہے۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 01:15 AM   #14
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
كون سے ٹكٹ كي بات كر رہي ہيں۔۔۔‌حج ٹكٹ كي يا اليكشن ٹكٹ كي۔۔۔۔۔‌ويسے يہ معلومات ميرے لئے نئي ہيں كہ حج كرپشن صرف چھ لاكھ كي ہوئي ہے۔۔۔۔اور اس پر اتنا سياپا سمجھ سے بالا تر ہے۔۔۔
الیکشن ٹکٹ کی

آپ کو پتہ ہی نہیں‌کہ ان پر کتنی کرپشن کا الزام لگا ھے؟
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 01:24 AM   #15
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہيں مجھے واقعي معلوم نہيں۔۔۔۔‌ميں خبريں نہ سنتا ہوں نہ اخبار پڑھتا ہوں۔۔۔۔ ميري خبروں سے‌متعلقہ معلومات بس پاك نٹ‌تك محدود ہيں۔۔۔ يہاں جو آ گئي اس كا پتہ چل گيا۔۔۔۔۔ مفت كا روگ ميں نہيں‌نے‌نہيں‌پالا۔۔ويسے كاظمي صاحب مجھے بھي بھلے آدمي لگتے ہيں۔۔۔‌سياست كے‌ چكر ميں فراڈيے ہاتھ‌كر گئے ان سے۔۔۔۔‌بس يہي كہوں‌گا بري صحبت كا بر اثر اچھوں پر بھي پڑتا ہي ہے۔۔ اور كاظمي صاحب خود پر سے‌دوسروں كا گند صاحب كرنے ميں‌ہي الجھے رہيں‌گے۔۔۔ خير

آج ہي شام آفس سے‌گھر آيا تو سب اندھيرے ميں بيٹھے تھے ميں نے‌كہا بھائي لائٹيں كيوں بند كر ركھي ہيں تو والد صاحب نے‌كہا كہ بجلي مزيد 12فيصد مہنگي ہو رہي ہے۔۔۔‌تو بند ہي كريں‌گے نا۔۔۔۔‌ميں نے‌جواب ديا ابو آپ خبريں سن سن كے پہلے ہي سن ہو جاتے‌ہيں۔۔۔۔مت سنا كيجئے يہ ڈرامے بازياں۔۔۔۔

اب بھلا كس طرح سمجھاؤں كہ آپ كے بجلي بند كرنے سے بجلي سستي تو ہونے سے رہي۔۔ جب تك ہے‌جلا جب مك جائے‌گي تو سياپا ہي مك جائے‌گا۔۔۔۔ہم ہوں‌گے اور وہي پتھر كا دور ہو گا۔۔۔۔ جس كے خوف سے‌ہميں ڈريا گيا تھا۔۔۔۔‌اس ميں وہي پراني لوك كہانياں اور محفليں ہوں‌گي۔
نہ ٹي وي كا رولا نہ خبروں كا فتور
نہ كمپيوٹر كا سياپا نہ انٹر نٹ كا خمار
وہي پراني محبتيں الفتيں رفاقتيں سخاوتيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خوب جلاؤ بجلي اگر اگلي نسل كو خوش ديكھنا چاہتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر كو پتھر كے دور سے‌نكل كر 21ويں صدي تك ہم نے‌كيا پٹ ليا۔۔۔ جو اب بجلي بچا كر پٹيں‌گے۔۔۔

ليكن كون سنتاہے نقار خانے ميں طوطي كي آواز۔۔

Last edited by شمشاد احمد; 04-08-11 at 01:28 AM.
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (04-08-11), نیلم خان (04-08-11), حیدر (04-08-11), حسنین ایوب (04-08-11), عبدالقدوس (04-08-11)
جواب

Tags
ہوتا, کوئی, کورٹ, کوشش, کرے, پاکستان, وزیر, قید, ملک, منظور, مطابق, احمد, اسلام, تصاویر, خواتین, خلاف, درخواست, سپریم, شہزاد, عوام, عمارتیں, عازمین, عثمانی, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایف آئی اے میری کردارکشی کررہی ہے،حامد سعید کاظمی گلاب خان خبریں 2 14-02-11 10:12 AM
ابو سعید ابوالخیر عارف اقبال شاعروں کا تعارف 2 08-02-11 03:29 PM
سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کا اکاﺅنٹ‘ ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر ALI-OAD خبریں 1 25-01-11 03:53 PM
پاکستان محفوظ رکھنا ہے تو بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کی جائے، حافظ محمد سعید ALI-OAD خبریں 6 11-12-10 11:43 AM
نام سے سعید احمد سعید احمد تعارف 13 20-02-10 07:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger