واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-10, 04:52 AM   #1
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-12-10, 04:52 AM

حامد کاظمی اور آغا سرور قزلباش کی گرفتاری کی اجازت طلب،بحراﷲ ہزاروی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل، راﺅ شکیل کے اکاﺅنٹس بھی منجمد
اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی، نامہ نگار)حج کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے برطرف وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور سابق سیکرٹری مذہبی امور آغا سرور رضا قزلباش،بحراﷲ ہزاروی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر کے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی، سرور قزلباش، جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب الاسلام اور راﺅ شکیل احمد خان کے بنک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حامد سعید کاظمی اور آغا سرور قزلباش کی گرفتاری کی اجازت طلب کر لی گئی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں اس میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کرپشن میں حامد سعید کاظمی کے ملوث ہونے کے متعدد شواہد مل گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے راﺅ شکیل کو بغیر تنخواہ کے حج ڈائریکٹر مقرر کیا تھا جنہوں نے صرف 29 فیصد عمارتوں کے لئے 95 کروڑ روپے خرچ کر دیئے جبکہ ان کے بعد حاصل کی گئی 71 فیصد عمارتوں پر صرف 30 کروڑ کا فنڈ خرچ کیا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم ویزا نہ ملنے کی وجہ سے روانہ نہ ہو سکی۔ روانہ ہونے والی ٹیم اب صرف حج ڈائریکٹوریٹ اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے پوچھ گچھ کرنے کی مجاز ہو گی۔ سعودی شہریوں یا مالکان جائیداد کو شامل تفتیش کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ ایف آئی اے کو ملنے والے شواہد میں وزارت کا ایک لیٹر پیڈ بھی شامل ہے جس پر سابق وفاقی وزیر کے دستخط موجود نہیں ہیں ایک وڈیو ٹیپ بھی ملا ہے جس میں حامد سعید کاظمی کے بھانجے ایک ٹورآپریٹر سے بھاری رقم مانگ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ راﺅ شکیل کے فرنٹ مین فیض احمد نے فاروق نامی ایک شخص کے ذریعے 13 ملین ریال کی ایک کک بیک حاصل کی تھی۔ ایف آئی اے نے 2010 ء کے حج اپریشن کے دوران عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے والے تمام ٹور آپریٹرز کو طلب کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ان ٹورآپریٹرز کے ساتھ ہونے والے کنٹریکٹ کا بھی جائزہ لے گی۔ ایف آئی اے کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حج فارم کے عوض کروڑوں روپے رشوت حاصل کر نے کے باوجود ویزے نہیں لگوائے گئے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 171
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-12-10), عبدالقدوس (15-12-10)
جواب

Tags
فیض, ہے۔, فارم, کنٹریکٹ, گئی, پاکستانی, والی, وزیر, نام, ملک, ملنے, ممکن, متوقع, معلوم, ای, ایف, اجازت, احمد, جانے, خان, شخص, عملے, عائد, عازمین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیلاب کی تباہی 11-2010ء میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد ہوجائیگی، وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ گلاب خان خبریں 0 23-08-10 03:21 AM
3 لاکھ مفت پلاٹس کی تقسیم کیلئے 31 جولائی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی گلاب خان خبریں 5 05-07-10 01:51 PM
ہیپاٹائٹس بی: سول اسپتال کو 1200 ویکسین فراہم کی جائیں گی عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:08 AM
الطاف حسین کے خط سے سازشی عناصر کے عزائم کو سمجھنے میں مدد ملے گی، یوسی ناظم لاڑکانہ کی عمران فاروق سے گفتگو ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 09:31 AM
اسلام آباد میں ہائی کورٹ کا قیام، پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کیلئے پنشن، ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری کی عمر میں کمی، آئینی ترمی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger