واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حجاب، تشدد اور اسلام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-07, 10:49 AM   #1
حجاب، تشدد اور اسلام
وجدان وجدان آف لائن ہے 18-12-07, 10:49 AM

کینیڈا میں حجاب پہننے سے انکار کرنے والی ایک مسلمان لڑکی کے مبینہ طور پر اپنے والد کے ہاتھوں قتل پر اسلامی اقدار پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔
سولہ سالہ اقصیٰ پرویز کو کینیڈا کے علاقے مِسی ساگا میں ان کے والد محمد پرویز نے چند روز قبل گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اقصیٰ اور ان کے والد کے درمیان کئی ماہ سے حجاب پہننے یا نہ پہننے کے مسئلے پر تکرار چل رہی تھی۔

پولیس نے محمد پرویز کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ اقصیٰ کے بھائی وقاص پرویز بھی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام کے تحت حراست میں ہیں۔

مقتولہ اقصیٰ کی آخری رسومات پندرہ دسمبر کو ادا کی گئیں، جس میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں ان کے سکول کے طلباء و طالبات اور علاقے کے لوگ اکٹھے تھے۔ تاہم اقصیٰ کے لواحقین نے آخری وقت میں تجہیز و تکفین کی جگہ تبدیل کردی۔


ڈاکٹر اقبال ندوی

اقصیٰ کے سکول میں ان کی تصویر کے ساتھ تعزیتی پیغامات کے لیے کتاب رکھ دی گئی ہے، جہاں ان کو جاننے والے یا اس واقعہ سے دکھی ہونے والے اہل علاقہ پھول رکھ رہے ہیں۔

عزت اور اقدار کے نام پر ہونے والا مبینہ قتل کا یہ واقعہ کینیڈا کے اخبارات میں نمایاں جگہ لیے ہوئے ہے اور اسلام کے حوالے سے حجاب، غیرت کے نام پر قتل اور عورتوں پر تشدد جیسے موضوعات زیر بحث ہیں۔

انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس پر اس واقعہ کے بعد انہیں موضوعات پر زوردار بحث ہو رہی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اس موضوع پر گیارہ گروپ اور ان کے پانچ ہزار سے زائد ارکان سامنے آ چکے ہیں۔

یو ٹیوب پر اقصیٰ پرویز کی ہلاکت اور اس پر ردعمل کے حوالے سے کئی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہیں۔

کینیڈا میں مسلمان مذہبی رہنماء کوشش کر رہے ہیں کہ اس تاثر کو ختم کیا جائے کہ غیرت کے نام پر ہونے والے تشدد کا اسلام سے کوئی تعلق ہے۔ کینیڈین مذہبی سکالر ڈاکٹر اقبال ندوی کا کہنا ہے کہ والدین شاید شرمندگی محسوس کرتے ہیں اگر ان کے بچے اسلامی تعلیمات اور حجاب کی پابندی نہ کریں۔

ان کے مطابق یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان (اسلامی) اقدار کے بارے میں بتائیں۔ ’لیکن مسلمان قتل کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔‘

کینیڈا کی مسلم کمیونٹی میں انسانی حقوق پر کام کرنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اقصیٰ کے قتل کے پیچھے حجاب کا مسئلہ ہی کارفرما ہے۔ ’لیکن کینیڈامیں یہ ایک متنازعہ مسئلہ ہے کہ آیا حجاب اسلام میں لازمی ہے یا نہیں۔‘

خاتون سماجی کارکن، جو خود حجاب پہنتی ہیں، کا کہنا ہے کہ حجاب یا مذہب اصل مسئلہ نہیں ہے بلکہ توجہ طلب بات خواتین کے خلاف گھروں میں ہونے والا تشدد ہے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 347
Reply With Quote
جواب

Tags
پھول, ویب, لوگ, لڑکی, الزام, اسلام, اسلامی, بھائی, بچوں, تصویر, خواتین, خلاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger