واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حجاج کی صرف ایک عمارت میں کرپٹ مافیا نے9 کروڑ روپے خوردبرد کئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-10, 05:33 AM   #1
حجاج کی صرف ایک عمارت میں کرپٹ مافیا نے9 کروڑ روپے خوردبرد کئے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 23-12-10, 05:33 AM

برطرف وفاقی وزیر کاظمی اور گرفتار ڈی جی حج راﺅ شکیل کا دست راست وعدہ معاف گواہ بن گیا
وفاقی وزیر اور ڈی جی حج سعودی عرب میں انویسٹرز کا کردار ادا کرتے رہے
اسلام آباد (رپورٹ....حنیف خالد) حج کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کیلئے حجاز مقدس بھجوائی گئی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو ایک وعدہ معاف گواہ فاروق نے سنسنی خیز بیان دیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے قریب صرف ایک عمارت میں 9 کروڑ 10 لاکھ 80 ہزار روپے (39 لاکھ 60 ہزار سعودی ریال) خوردبرد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ ڈائریکٹر جنرل حج راﺅ شکیل برطرف شدہ وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور انکے معتمد احمد فیض نے 13,13 لاکھ سعودی ریال آپس میں بانٹے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام کے قریب اجیاد ری بخش کے علاقے میں واقع النخبہ ہوٹل ون اور ٹو کی عمارت میں ہڑپ کئے گئے گرفتار شدہ ڈائریکٹر جنرل حج راﺅ شکیل نے برطرف شدہ وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے تعاون سے اس ہوٹل میں 36 سو پاکستانی حجاج کے لئے رہائشگاہ حاصل کی اور 50 فیصد رقم ایڈوانس دیدی حالانکہ پیشگی رقم عموماً 15 فیصد دی جاتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد ایڈوانس ہوتا ہے۔ وعدہ معاف گواہ مسٹر فاروق جو راﺅ شکیل اور حامد سعید کاظمی کے ساتھ انویسٹر تھا، نے حامد سعید کاظمی کو وفاقی وزارت سے برطرف کئے جانے کے بعد خود کو جدہ میں تعینات پاکستانی قونصلر (پاسپورٹ) کے روبرو بطور وعدہ معاف گواہ پیش کر دیا ہے جنہوں نے 9 کروڑ 10 لاکھ روپے صرف ایک بلڈنگ میں ہڑپ کئے جانے کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرایا ہے پاکستانی قونصلر نے ریکارڈ شدہ بیان سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے عہدیدار خالد رسول نے پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور پاکستانی قونصل خانہ جدہ میں موجود کور پوسٹنگ پر گئے ہوئے حساس اداروں کے حکام کے تعاون سے اس وعدہ معاف گواہ کا خود بھی بیان قلمبند کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق النخبہ ہوٹل 1 اور II میں 2600 حجاج ٹھہرانے کا معاہدہ کیا گیا جبکہ سعودی وزارت نے جو تصریح (دستاویز) بھجوائی اس کے مطابق اس عمارت میں 26 سو حجاج کے ٹھہرانے کی گنجائش نہیں تھی صرف 2500 حجاج کو ٹھہرایا جا سکتا تھا وعدہ معاف گواہ مبینہ طور پر راﺅ شکیل اور حامد سعیدکاظمی کے دست راست احمد فیاض کا پارٹنر ہے چونکہ 50 فیصد ایڈوانس 3600 حجاج کی رہائش کا دیا گیا ہے جبکہ 2500 حجاج کی رہائش کی تھی اس طرح النخبہ ہوٹل I اور II کے مالک کے پاس 70 فیصد رقم ایڈوانس چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق راﺅ شکیل حامد سعید کاظمی احمد فیض اور فاروق انویسٹرز کی حیثیت میں یہ عمارت مغرب (مراکش) کے حاجیوں کو دینے کا پلان بنا چکے تھے لیکن جب پاکستان سے حجاج وہاں پہنچے تو حجاج اس عمارت کے کمروں پر قابض ہو گئے معاملہ سعودی گورنمنٹ کے پاس پہنچا اور سعودی پولیس نے پاکستانی حجاج سے یہ عمارت خالی کرائی۔ جب پاکستان کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل حج سلطان شاہ وغیرہ اس عمارت سے پاکستانی حجاج کو نکالنے سے رکوانے کے لئے گئے تو ان کو یہ کہہ کر واپس کر دیا گیا کہ راﺅ شکیل آ کر فیصلہ کرے گا۔ حج کرپشن سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد فاروق روپوش ہو گئے اور جب حامد سعید کاظمی کو وفاقی وزارت سے برطرف کیا گیا تو وہ وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو گئے اس عمارت کے لئے جو 50 فیصد ایڈوانس رقم مذکورہ کرپٹ مافیا نے ایڈوانس دی تھی۔ بلڈنگ مغرب کے حجاج کو دیئے جانے کے باوجود یہ پوری رقم تاحال پاکستان کے قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم وعدہ معاف گواہ مسٹر فاروق کے بیان کی روشنی میں عنقریب پاکستان اور سعودی عرب میں مزید شواہد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 225
Reply With Quote
پرانا 23-12-10, 05:35 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,064
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حج کرپشن : انٹرپول نے سعودی عرب کے ٹھیکیدار کے ریڈوارنٹ جاری کردیئے

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) انٹرپول نے حج کرپشن اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی جانب سے بلڈنگ سپروائزر تعینات کئے جانے والے سعودی عرب کے ایک ٹھیکیدار احمد فیض کے باضابطہ ریڈوارنٹ کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ اورل ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے تھے۔ سعودی عرب میں موجودہ تحقیقات کے لئے گئی ہوئی ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم نے عازمین حج اور سفارتخانے کے حکام سمیت سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں اور کئی دستاویزات اورشواہد قبضے میں لے لئے ہیں۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امورحامد سعیدکاظمی نے احمد فیض کوعازمین حج کے لئے عمارتیںکرایہ پر حاصل کرنے کے لئے بلڈنگ سپروائزر مقررکیا تھا اور ان کے لئے سرکاری طور پر اس وقت کے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کو بھی آگاہ نہیں تھا، وفاقی وزیر نے ان کے لئے سرکاری پاسپورٹ بھی جاری کرایا، اب اس پاسپورٹ کو اب خارج کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قیام پذیر سعودی عرب میں موجود تحقیقات کے لئے گئی ہوئی ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم نے عازمین حج اور سفارتخانے کے حکام سمیت سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اورکئی دستاویزات اورشواہد قبضے میں لے لئے ہیں۔ ٹھیکیدار احمد فیض پہلے سے کئی الزامات میں وہاں کی پولیس کو مطلوب بھی ہے اور وہ سعودی عرب میں چھپا ہوا ہے ،اب اس کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر انٹر پول نے احمد فیض کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے تھے اور اب اس کے لئے انٹر پول نے دنیا بھر میں اس کے ریڈوارنٹ کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں، سعودی عرب میں موجود تحقیقات کےلئے گئی ہوئی ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم نے عازمین حج اور سفارتخانے کے حکام سمیت سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور کئی دستاویزات اور شواہد قبضے میں لے گئے ہیں، ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹیم آئندہ دو سے تین روز میں وطن واپس آجائے گی۔ ایک سینئر آفیشل کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لئے جانے والی ٹیم اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو اس ہفتے کے آخر تک پیش کر دے گی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فیض, ہوتا, ہے۔, کورٹ, کرے, کرتے, گئی, پولیس, پاکستانی, وزیر, مقام, منظر, مسجد, مطابق, احمد, جانے, جائے, خود, ریکارڈ, سپریم, علاقے, عمارت, عرب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جھٹ پٹ انٹرویو۔۔۔ محمدخلیل گپ شپ 82 01-06-11 12:38 AM
جاوا اور جاوا سکرپٹ میں فرق یاسر عمران مرزا JavaScript 6 04-04-11 11:52 AM
جھٹ پٹ انٹرویو بنت آدم گپ شپ 171 24-04-10 11:43 AM
روپے کی قدر میں مسلسل کمی، یورو کی قیمت 100 روپے سے بڑھ گئی عبدالقدوس خبریں 1 01-11-08 12:36 PM
روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ‘انٹرلنک بنکوں نے سٹیٹ بنک سے روپے کی قدر مستحکم کرنے کا مطالبہ کر ابن جلال خبریں 0 16-10-08 01:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger