واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حزب التحریر سے روابط، حاضر سروس بریگیڈئر زیرِ حراست

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-06-11, 01:09 AM   #1
حزب التحریر سے روابط، حاضر سروس بریگیڈئر زیرِ حراست
فیضان صديقی ,سندھ فیضان صديقی ,سندھ آف لائن ہے 22-06-11, 01:09 AM

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد


پاکستانی فوج کے صدر دفاتر (جی ایچ کیو) میں تعینات ایک سینیئر فوجی افسر کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے بارے میں، پاکستانی فوج کے مطابق، کالعدم تنظیم حزب التحریر کے ساتھ روابط کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈیڑھ ماہ قبل اچانک ’لاپتہ‘ ہونے والے بریگیڈئر علی خان جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ریگولیشن ڈائریکٹوریٹ میں قریباً دو برس سے تعینات تھے۔

پاکستانی فوج کے تعلقاتِ عامہ کے شعبے کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کے استفسار پر تصدیق کی کہ مذکورہ بریگیڈیئر پاکستانی فوج کے زیرِ حراست ہیں۔

بریگیڈئر علی کے روابط حزب التحریر سے: میجر جنرل اطہر عباس

ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ بات درست ہے کہ وہ زیرِ حراست ہیں اور ان کے ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ لیکن اس موقع پر اس بارے میں مزید تفصیلات ہماری تفتیش کو متاثر کر سکتی ہیں‘۔

پاکستانی فوج کی اعلیٰ قیادت بریگیڈئر علی جیسے ’شاندار‘ اور فوج کے ساتھ تین نسلوں سے وفادار افسر کے بارے میں اس طرح کی اطلاعات پر خاصی پریشان رہی اور ان کی گرفتاری سے قبل فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دفتر میں اس معاملے پر بھی بات کی گئی۔
عسکری ذرائع
بعد ازاں بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی سے بات کرتے ہوئے فوجی ترجمان نے بتایا کہ ’ فوج کے خفیہ اداروں کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ بریگیڈئر علی خان ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کچھ عرصے بعد جب یہ یقین ہو گیا اور یہ بہت زیادہ ملوث پائے گئے تو ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ جس تنظیم سے بریگیڈئر علی کے روابط تھے ’وہ حزب التحریر ہے جو کہ ہمارے ملک میں کالعدم قرار دی گئی ہے‘۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بریگیڈیر علی کی گرفتاری کا حکم فوج کے سربراہ جنرل کیانی نے دیا تھا۔

فوجی کے خفیہ اداروں کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ بریگیڈئر علی خان ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کچھ عرصے بعد جب یہ یقین ہو گیا اور یہ بہت زیادہ ملوث پائے گئے تو ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
میجر جنرل اطہر عباس
بریگیڈیئر علی خان کے خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ چھ مئی کی شام گھر نہیں لوٹے اور اعلیٰ فوجی حکام سے رابطہ کرنے پر ان کے اہلِ خانہ کو بتایا گیا کہ ’بریگیڈیئر صاحب سے کچھ سوالات کی غرض سے انہیں روک لیا گیا ہے اور وہ بہت جلد گھر لوٹ آئیں گے‘۔

ایک اہم عہدے پر تعینات پاکستانی فوج کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ابھی تک بریگیڈیئر علی کے خلاف باضابطہ چارج شیٹ سامنے نہیں آئی ہے لیکن پاکستانی فوج کا اعلیٰ ترین تفتیشی ادارہ سپیشل انوسٹی گیشن برانچ (ایس آئی بی) بریگیڈیئر علی کے اسلامی شدت پسندوں کے ساتھ روابط کی تفتیش کر رہا ہے۔

ایس آئی بی فوج کے اندر بہت سنگین نوعیت کے جرائم کی تفتیش کے لیے جانی جاتی ہے۔

زیرِ تفتیش بریگیڈیئر کے اہلِ خانہ اس سارے معاملے پر میڈیا کو کسی قسم کا بیان جاری کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں اور ان کا معاملہ عدالت میں لے جانے سے بھی گریزاں ہیں۔

بریگیڈئر علی کا پاکستانی فوج کے ساتھ دیرینہ تعلق ہی اصل میں پاکستانی فوج کی اعلیٰ قیادت کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہے۔ ان کے والد پاکستانی فوج میں جونئیر کمیشنڈ افسر تھے، ان کے چھوٹے بھائی فوج میں کرنل ہیں اور ملک کے ایک اہم انٹیلیجنس ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے داماد اور صاحبزادے بھی فوج میں کپتان ہیں۔ پاکستان فوج کے ساتھ اس خاندان کے تین نسلوں کے تعلق کی بنا پر بریگیڈیئر علی کے اہلِ خانہ کو امید ہے کہ انہیں جلد رہا کر دیا جائے گا۔ بریگیڈیئر علی کے والد پاکستانی فوج میں جونیئر کمیشنڈ افسر تھے، ان کے چھوٹے بھائی فوج میں کرنل ہیں اور ملک کے ایک اہم انٹیلیجنس ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے داماد اور صاحبزادے بھی فوج میں کپتان ہیں۔

بریگیڈیئر علی کا پاکستانی فوج کے ساتھ یہ تعلق ہی اصل میں پاکستانی فوج کی اعلیٰ قیادت کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہے۔

ایک اہم فوجی ذریعے کے مطابق پاکستانی فوج کی اعلیٰ قیادت بریگیڈیئر علی جیسے ’شاندار‘ اور فوج کے ساتھ تین نسلوں سے وفادار افسر کے بارے میں اس طرح کی اطلاعات پر خاصی پریشان رہی اور ان کی گرفتاری سے قبل فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دفتر میں اس معاملے پر بھی بات کی گئی اور اس بات چیت سے باخبر ایک افسر کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بریگیڈیئر علی کی گرفتاری کا ذاتی طور پر حکم دیا تھا۔


دوسری جانب بریگیڈئر علی خان کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اس لیے کہ بتیس سال ان کی سروس ہو چکی ہے۔ بتیس سال تک کو الزام کسی نے نہیں لگایا اب جولائی میں وہ ریٹائر ہو رہے تھے اور اس بارے میں ان کو ایڈوانس نوٹس دو ماہ پہلے مل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی کو جی ایچ کیو میں ایک کانفرنس کے دوران انہوں نے ایبٹ آباد کے واقعہ کے بارے میں چند سوالات پوچھے تھے، اسی لیے انہیں کے ساتھ یہ ہورہا ہے۔ ’بریگیڈئر علی کے خلاف یہ ایک انتقامی کارروائی ہے۔‘

فیضان صديقی ,سندھ
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مراسلات: 104
شکریہ: 305
83 مراسلہ میں 315 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 458
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے فیضان صديقی ,سندھ کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (23-06-11), shafresha (22-06-11), skjatala (22-06-11), فیصل ناصر (22-06-11), فخر بٹ (22-06-11), کنعان (22-06-11), wajee (22-06-11), احمد نذیر (22-06-11), حیدر (22-06-11), راجہ اکرام (22-06-11), رضی (22-06-11), سام (22-06-11), شھزادباجوہ (23-06-11), شمشاد احمد (22-06-11), عبدالقدوس (22-06-11)
پرانا 22-06-11, 01:29 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آخري دو پيرا گراف بغور پڑھنے والے ہيں۔۔۔۔۔۔۔ باقي تو سب چلتا ہے۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-06-11), فیضان صديقی ,سندھ (22-06-11), فخر بٹ (22-06-11), کنعان (22-06-11), احمد نذیر (22-06-11), حیدر (22-06-11), سام (22-06-11), شھزادباجوہ (23-06-11)
پرانا 22-06-11, 05:30 AM   #3
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

یہ برگیڈئر آفیسر کے ساتھ زیادتی ھے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ھے کہ ان کے رابط ہوتے اور ملٹری انٹیلیجنس کو خبر نہ ہوتی۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (22-06-11), احمد نذیر (22-06-11), حیدر (22-06-11), شھزادباجوہ (23-06-11), شمشاد احمد (22-06-11)
پرانا 22-06-11, 08:34 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,984
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بی بی سی کی تحریروں میں ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ بیشتر میں بھرتی ڈالی ہوتی ہے۔ ایک ہی جملے ، پیرا گراف بار بار دوہرائے جا رہے ہوتے ہیں۔
اگر انکو ترتیب دے کر لکھا جائے تو شاید 4، 5 لائنوں میں مندرجہ بالا خبر مکمل ہو جائے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (23-06-11), skjatala (22-06-11), ہادی (22-06-11), کنعان (22-06-11), احمد نذیر (22-06-11), رضی (22-06-11)
پرانا 22-06-11, 11:35 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 346
کمائي: 6,558
شکریہ: 577
180 مراسلہ میں 318 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
بی بی سی کی تحریروں میں ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ بیشتر میں بھرتی ڈالی ہوتی ہے۔ ایک ہی جملے ، پیرا گراف بار بار دوہرائے جا رہے ہوتے ہیں۔
اگر انکو ترتیب دے کر لکھا جائے تو شاید 4، 5 لائنوں میں مندرجہ بالا خبر مکمل ہو جائے۔
آپ کی بات سو فیصد درست ہے
ہادی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ہادی کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (22-06-11), حیدر (23-06-11)
پرانا 22-06-11, 01:09 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
دوسری جانب بریگیڈئر علی خان کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اس لیے کہ بتیس سال ان کی سروس ہو چکی ہے۔ بتیس سال تک کو الزام کسی نے نہیں لگایا اب جولائی میں وہ ریٹائر ہو رہے تھے اور اس بارے میں ان کو ایڈوانس نوٹس دو ماہ پہلے مل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی کو جی ایچ کیو میں ایک کانفرنس کے دوران انہوں نے ایبٹ آباد کے واقعہ کے بارے میں چند سوالات پوچھے تھے، اسی لیے انہیں کے ساتھ یہ ہورہا ہے۔ ’بریگیڈئر علی کے خلاف یہ ایک انتقامی کارروائی ہے۔
اس طرح تو ہونا ہی تھا ۔۔ انکل سام کے خلاف سوال پوچھنے کی جرات کیسے کر لی جناب نے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (22-06-11), حیدر (23-06-11)
پرانا 22-06-11, 01:32 PM   #7
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
بی بی سی کی تحریروں میں ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ بیشتر میں بھرتی ڈالی ہوتی ہے۔ ایک ہی جملے ، پیرا گراف بار بار دوہرائے جا رہے ہوتے ہیں۔

اگر انکو ترتیب دے کر لکھا جائے تو شاید 4، 5 لائنوں میں مندرجہ بالا خبر مکمل ہو جائے۔
السلام علیکم!

حیدر بھائی ایسا نہیں ھے آپ جب کوئی خبر یہاں پڑھیں تو اس سے لنک سے بی۔بی۔سی کے اصل صفحہ کو بھی دیکھیں‌ آپ کو بائیں طرف کچھ بکسیز نظر آئیں گے، خبر کے اندر سے کچھ حصے جو بہت خاص ہوتے ہیں انہیں ان بکس میں‌ ہیڈلائن کے طور پر لکھا ہوتا ھے۔ جب انہیں یہاں پر پیسٹ کیا جائے گا تو وہ سب اس پہرہ میں شامل ہو جائیں گے۔ پیسٹ ماسٹر اگر چاہے تو بکسیز والے پیرا گراف نکال سکتا ھے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (22-06-11), حیدر (23-06-11)
پرانا 22-06-11, 03:17 PM   #8
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم!

یہ برگیڈئر آفیسر کے ساتھ زیادتی ھے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ھے کہ ان کے رابط ہوتے اور ملٹری انٹیلیجنس کو خبر نہ ہوتی۔

والسلام
بھائي يہ پاكستان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور يہاں سب كچھ ہو سكتا ہے۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (22-06-11), حیدر (23-06-11)
پرانا 22-06-11, 10:51 PM   #9
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

http://pak.net/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%DB...33/#post430680
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-06-11, 10:57 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ حزب التحریر کو کالعدم کیوں قرار دیا گیا ہے؟؟
جہاں تک میں نے پڑھا ہے ان کی سرگرمیاں مکمل طور پر غیر عسکری ہیں ۔ وہ عسکریت پر بالکل یقین نہیں رکھتے ۔۔
سیاسی اور پر امن جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں

اگر ان کے کالعدم قرار دینے کی کوئی خاص وجہ کسی ساتھی کے علم میں ہو تو ضرور شیئر کرے ۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-06-11), حیدر (23-06-11), شمشاد احمد (24-06-11)
پرانا 22-06-11, 11:21 PM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,648
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان میں موجود حزب التحریر پاکستانی آئین کوماننے سے انکاری، اپنے منشور میں پاکستان میں مارشل کے ذریعے چور دروازے سے حکومت میں‌ داخل ہونے اور اپنی مرضی کی تبدیلیاں لانے کے لیے خفیہ طریقوں سے فوج پر اثر انداز ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دی گئی ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-06-11), حیدر (23-06-11), شمشاد احمد (24-06-11)
پرانا 22-06-11, 11:37 PM   #12
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
پاکستان میں موجود حزب التحریر پاکستانی آئین کوماننے سے انکاری، اپنے منشور میں پاکستان میں مارشل کے ذریعے چور دروازے سے حکومت میں‌ داخل ہونے اور اپنی مرضی کی تبدیلیاں لانے کے لیے خفیہ طریقوں سے فوج پر اثر انداز ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دی گئی ہے۔
شاید اس لنک سے اس خبر کے کچھ پہلوؤں پر روشنی پڑے

http://pak.net/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%DB...33/#post430680

Last edited by فیصل ناصر; 23-06-11 at 02:43 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-06-11), حیدر (23-06-11), شمشاد احمد (24-06-11)
پرانا 23-06-11, 05:27 AM   #13
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حزب التحریر، اس کا بریطانیہ میں بہت زور تھا اور یہاں پر اس کا ہر مہینہ رسالہ "خلیفہ" بھی چھپتا تھا جو ہر بڑے اسلامی بک شاپ پر، پاکستانی بڑی شاپس اور مساجد میں فری میں ملتا تھا جس میں دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے قتل و غارت و ظلم تصاویر کے ساتھ بیان ہوتے تھے۔ اور یہاں انگلش چینل پر بھی ان کے سپوٹرز کی اکثر ڈیبیٹ چلتی رہتی تھی، ان کی ویب ابھی بھی چل رہی ھے۔
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (23-06-11), حیدر (23-06-11), شھزادباجوہ (23-06-11), شمشاد احمد (24-06-11), عبدالقدوس (23-06-11)
پرانا 23-06-11, 08:32 AM   #14
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حزب التحریر کا مکمل تعارف کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-06-11, 02:18 PM   #15
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حزب التحریر 1999 میں لبنان کے اندر قائم ہوئی جبکہ پاکستان میں حزب التحریر سال 2000 میں قیام عمل میں آئی ،

تنظیم جمہوری نظام کے خلاف ہے اور اسلام کے اولین نظام حکومت خلافت کا نفاذ چاہتی ہے۔

تنظیم پاکستان سمیت یورپ اور عرب ممالک میں بھی ممنوعہ تنظیم ہے۔


------------------------

خلافتی نقاب پوشوں کا تعلق حزب التحریر نامی ایک تنظیم سے ہے. یہ تنظیم اپریل میں ہی پاکستان آرمی سے کہ چکی ہے کہ اقتدار پڑ قبضہ کر کے حزب التحریر کے حوالے کر دیا جائے

اس تنظیم کے کارکنان خفیہ ره کر اپنا کام سرا نجام دیتے ہیں. ان کا ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ ” اپنے نظریے کو اپنے دل تک محدود رکھو ” پاکستان میں اس تنظیم کی قیادت ان پاکستانیوں کے ہاتھ میں ہے جو دوسری نسل کے برطانوی شہری ہیں . یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے برطانوی معاشرے میں غربت اور تعصب کا مقابلہ اس معاشرے کا حصّہ بن کر نے کی بجایے “جمہوریت ” سے بغاوت کی شکل میں دیا

یہ لوگ پانچ ارکان پر مشتمل ایک بنیادی اکائی تشکیل دیتے ہیں . ہر اکائی میں سے ایک ایک بندہ ایک دوسری اکائی کا رکن ہوتا ہے جس کے ایسے ہی پانچ ارکان ہوتے ہیں. اس طرح یہ سلسلسہ پھیلتا چلا جاتا ہے یہ پوری تنظیم اتنی منظم ہوتی ہے کہ ایک بندے کے پکڑے جانے کی صورت میں تمام ارکان نہیں پکڑے جا سکتے .

اس تنظیم کے خیال میں پاکستان کا آئین اور پاکستان کا طریقہ انتخاب غیر اسلامی ہے ان کے خیال میں اس آئین کی موجودگی میں اور قانونی طریقوں سے پاکستان میں خلافت کا قیام مشکل ہے

یہ تنظیم دوسری مذہبی جماعتوں کی طرح عوام کی حمایت سے ووٹ لے کر اسلام کا نفاز نہیں چاہتی بلکہ ان کے خیال میں پاکستان کی آرمی کو بغاوت کر کے اقتدار حزب التحریر کے حوالے کر دینا چاہئیے کیونکہ یہی اسلامی طریقہ ہے

پاکستان میں اس تنظیم کی توجہ کا مرکز فوج ، بیوروکریسی ، خوشحال تاجر، دانشور ، اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اور میڈیا ہیں .پاکستان میں یہ تنظیم فوجی بغاوت کی ایک ناکام کوشش کر چکی ہے پاکستان حزب التحریر کی بڑی تر جیحات میں سے ہے کیونکہ یہ تنظیم پاکستان میں اقتدار پر قبضے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی مدد سے دنیا میں خلافت کا نظام قائم کرنا چاہتی ہے

اس کے ارکان عام لوگوں کے بھیس میں فوج کے افسران ، بیوروکریسی ، دانشوروں اور میڈیا کے لوگوں کے ساتھ ذاتی تعلقات بناتے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کی سوچوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ان کے پس منظر کی وجہ سے مختلف ملکوں میں میڈیا ان کے نکتہ نظر کو شائع کرنے میں محتاط ہوتا ہے اس لیے یہ لوگ اپنی ویب سائٹس پر بہت محنت کرتے ہیں اپنی سرگرمیوں کو باقاعدہ یو ٹیوب پر پبلش کرتے ہیں ان کے ارکان مقبول عام ویب سائٹس پر باقاعدگی سے لکھتے ہیں اپنا حلقہ اثر بناتے ہیں اور پھر ان لوگوں سے براہ راست رابطے کرتے ہیں

چونکہ یہ تنظیم قانونی اور آئینی جدوجہد پر یقین ہی نہیں رکھتی اس لیے یہ سیاسی جماعتوں اور جمہوری نظام کو نشانہ بنا کر اس کو کمزور کرنے پر توجہ مرکوز رکھتی ہے ان کی نظر میں فوج اسی صورت میں بغاوت کرے گی اگر ملک میں افراتفری ہو گی یہ بات توجہ طلب ہے کھ پاکستان کی ایسٹبلشمنٹ بھی اگرچہ سیاسی نظام کو کمزور کرنے پر یقین رکھتی ہے لیکن اسٹبلشمنٹ حزب التحریر کے خلاف بھی ہے کیونکہ حزب التحریر فوج کی درمیانی اور چھوٹی قیادت سے رابطے رکھ کر فوج کی مرکزی کمان کو کمزور کرتی ہے

حزب التحریر خود کو ایسی مذہبی جماعتوں سے دور رکھتی ہے جو قانونی دائرے کے اندر کام کرتی ہیں۔


(خالد بلال)

(مناسب حصہ شیئر کیا ھے)
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-06-11), سیفی خان (23-06-11), شمشاد احمد (24-06-11)
جواب

Tags
کوارٹر, گھر, ڈاٹ, لوٹے, میڈیا, موقع, انعام, اردو, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, بھائی, تعلیم, تصویر, جلد, حکم, خلاف, خان, سال, شام, علی, عباس, عدالت, صاحبزادے, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فوج اور سکیورٹی اداروں کو مشتبہ افراد کو زیرحراست رکھنے کا اختیار دینے کی تجویز گلاب خان خبریں 3 18-06-11 02:19 PM
مختلف اور دیدہ زیب ماوس زارا دلچسپ اور عجیب 3 12-02-11 08:20 AM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:32 PM
پرووائس چانسلربلوچستان یونیورسٹی قتل ، 60سے زائدافرادزیرحراست عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger