|
حسین حقانی نے22سال قبل بینظیر کے خلاف جعلی میمو تیار کیا تھا

02-01-12, 05:20 AM
اسلام آباد (آئی این پی) انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ بریگیڈیئر (ر) امتیاز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کو وزارت عظمیٰ کے پہلے دور میں میمو گیٹ جیسے سکینڈل میں ملوث کرنے کی سازش اس وقت پنجاب میں نواز شریف حکومت کے ایماء پر میڈیا انچارج حسین حقانی نے تیار کی تھی‘ حسین حقانی نے بے نظیر بھٹو کے بطور وزیراعظم ایٹمی پروگرام اور پاک فوج کیخلاف ان کے دستخطوں کے ساتھ جعلی خط تیار کر کے بعض اہم امریکی سینیٹرز کو بھجوایا تھا۔ اتوار کو اپنے انٹرویو میں بریگیڈیئر (ر) امتیاز احمد نے بتایا کہ 22سال قبل 1989 میں جب بے نظیر بھٹو پہلی بار وزیراعظم بنیں تو اس وقت بھی ”میموگیٹ“ جیسا سکینڈل بے نظیر بھٹو کیخلاف بنایا گیا تھا اور مرکزی کردار حسین حقانی ہی تھے جو اس وقت بے نظیر بھٹو کی مخالفت پنجاب میں نواز شریف حکومت کے نفس ناطقہ تھے اور وزیراعلیٰ میاں نواز شریف نے ان کو میڈیا مہم کا انچارج مقرر کر کے ان کو بے انتہاء وسائل دے رکھے تھے۔ بریگیڈیئر امتیاز احمد نے بتایا کہ حسین حقانی نے وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے اصل دستخطوں والے ایک سرکاری خط سے ان کے دستخط کاٹے اور امریکی سینیٹرز کے نام ایک جعلی خط تیار یا جس میں ایٹمی اثاثوں اور فوج کے بارے میں سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکومت سے بعض مطالبات کئے گئے تھے۔ بریگیڈیئر امتیاز احمد نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کے اصل دستخط جعلی خط کے اوپر لگا کر ان کی فوٹوکاپی بنوائی گئی اور پھر اس خط کی بنیاد پر بے نظیر بھٹو کے خلاف مذموم مہم شروع کر کے ان کو ملک دشمن اور سکیورٹی رسک قرار دیا گیا۔ بریگیڈیئر امتیاز احمد نے کہا کہ یہ ساری مہم حسین حقانی کی ذہنی اختراع تھی اور ان کو پنجاب حکومت کی اس میں مکمل حمایت تھی اور سارا معاملہ اس وقت کے وزیراعلیٰ نواز شریف کے علم میں تھا۔ بریگیڈیئر امتیاز احمد نے کہا کہ وہ اس وقت پنجاب حکومت میں ایک اہم عہدے پر تھے اور جب مجھے اس معاملہ کا علم ہوا تو میں نے ذمہ دار لوگوں کے سامنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی۔ بریگیڈیئر امتیاز احمد نے ایک سوال پر کہا کہ موجودہ مبینہ میمو گیٹ سکینڈل کے حقیقت پر مبنی ہونے سے قطع نظر مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وکی لیکس اور منصور لیکس (منصور اعجاز) سی آئی اے کے جڑواں بچے ہیں اور ان کو گزشتہ ایک سال سے پاکستان کے قومی دفاع کے اداروں کیخلاف منظم طریقے سے استعمال کر کے سازش کی جارہی ہے۔
جنگ پنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|