|
حضرت عیسیٰ علیہ السلام پوری انسانیت کیلئے قابل احترام ہیں‘ الطاف حسین کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

25-12-07, 12:51 PM
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود تمام عیسائی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے‘ کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انسانوں کو پیار‘ محبت‘ امن‘ بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیا اور ان کی ہستی صرف عیسائی برادری کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے قابل احترام ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا جن مسائل اور نامساعد حالات کا شکار ہے اس کا حل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق عمل کرنے میں مضمر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عیسائی برادری سے کہا کہ وہ کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں دنیا میں امن و سلامتی‘ بھائی چارے‘ محبت و اخوت کے قیام کیلئے دعا کریں اور اپنی دعاؤں میں محروم و مظلوم لوگوں کو یاد رکھیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|