واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حماس اور فتح میں’صلح کا معاہدہ‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-04-11, 12:26 PM   #1
حماس اور فتح میں’صلح کا معاہدہ‘
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 28-04-11, 12:26 PM

فلسطین میں حماس اور فتح میں نگران حکومت کے قیام اور نئے انتخاب کے لیے ایک عبوری معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس معاہدے کو رد کر دیا ہے ۔

فلسطینی حکام کے مطابق مصری حمایت سے طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ایک نگران حکومت قائم ہوگی اور نئے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

حماس اور فتح گزشتہ چار سالوں سے علیحدہ ہیں۔ حماس غزہ میں اور فتح غرب اردن میں حکمران ہے۔حماس اور فتح کی راہیں اس وقت جدا ہوگئی تھیں جب حماس نے 2007 میں زبردستی غزہ کا انتظام سنبھال لیا تھا۔

رواں ماہ میں غزہ میں ہزاروں لوگوں نے دونوں گروپوں میں صلح کے حق میں مظاہرہ کیا تھا۔

فلسطینی اور مصری ترجمانوں نے قاہرہ میں صحافیوں کو معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا لیکن مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ اس موقع پر حماس کے رہنما موسٰی ابومرزوق نے کہا کہ ’ہمارے اختلافات نے قابضین کو موقع دیا لیکن آج ہم تاریخ کا نیا باب لکھ رہے ہیں‘۔

فتح کے وفد کے سربراہ عظام الاحمد نے کہا کہ ’ہمیں فخر ہے کہ ہم میں باہمی اختلافات کے خاتمے کے لیے قومی سوچ موجود ہے اور یونہی ہم فلسطین کو آزاد کروا سکتے ہیں‘۔ اسرائیلی وزیراعظم کی معاہدے پر تنقید کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’محمود عباس نے کہہ دیا ہے کہ ہمیں حماس چاہیے اور حماس فلسطین کے قومی دھارے کا حصہ ہے‘۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی حکام کو اسرائیل یا پھر حماس کسی ایک کے ساتھ امن معاہدہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ فلسطینی اتھارٹی صحیح فیصلہ کرے گی جو کہ اسرائیل کے ساتھ امن کا قیام ہے‘۔

قاہرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن ہیڈ نے کہا ہے کہ اگر یہ معاہدہ قائم رہتا ہے تو دونوں فلسطینی گروپوں میں پانچ سال کی چپقلش ختم ہو جائے گی جو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ایک رکاوٹ بن چکی ہے۔ تاہم حماس اور فتح نے اب بھی طے کرنا ہے کہ غزہ میں سکیورٹی کا نظام کس کے حوالے ہوگا اور غزہ اور غرب اردن کا انتظام کیسے چلے گا۔

بی بی سی اردو
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 177
Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (28-04-11)
پرانا 30-04-11, 12:28 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,032
کمائي: 100,019
شکریہ: 24,010
4,989 مراسلہ میں 14,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حماس بھی آہستہ آہستہ اس طرف جاتی نظر آ رہی ہے جس طرف الفتح کو ہانکا گیا تھا؀!!!
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (30-04-11)
جواب

Tags
کرے, گزشتہ, یاہو, وقت, وزیراعظم, قائم, چار, موقع, مطابق, آج, آزاد, اردو, بی, جواب, جائے, حماس, حصہ, سوچ, علیحدہ, عباس, عظام, غزہ, صلح, صحیح, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الکمونیا میں‌تو ایسا نہیں‌ہوتا ”پارٹ 2“ میاں شاہد گپ شپ 16 11-03-11 07:44 AM
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
عالمی منڈی میں‌خم تیل کی تیل80ڈالر --- ڈالر کے مقابلے میں‌روپے کی قدر میں‌اضافہ زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:37 PM
جنہیں‌میں‌ڈھونڈتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد شاعر مشرق علامہ اقبال 0 03-04-08 06:34 AM
اور بھی دکھ ہیں‌زمانے میں‌محبت کے سِوا خرم شہزاد خرم نئے تخلیق کار 1 21-02-08 12:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger