واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حماس کی پکار پر لبیک، مغربی کنارہ جمعہ مفاہمت منانے امڈ آیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-05-11, 10:37 PM   #1
حماس کی پکار پر لبیک، مغربی کنارہ جمعہ مفاہمت منانے امڈ آیا
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 08-05-11, 10:37 PM

رام اللہ(اے این این)قاھرہ میں حماس اور فتح کے مابین فلسطینی حکومت کے قیام، عام انتخابات کے انعقاد اور سکیورٹی کونسل کی تشکیل پر مفاہمت کے بعد حماس کی جانب سے جمعہ مفاہمت منانے کی اپیل پر مغربی کنارے کے مختلف اضلاع میں لاکھوں شہریوں کے مظاہرے۔ غزہ کی حکمران جماعت حماس کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے مغربی کنارے کے عوام کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد کئی اضلاع میں مظاہروں کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی تیاریاں گزشتہ روز سے جاری تھیں۔ مفاہمت کی خوشی میں عوام کے جم غفیر نے ان مظاہروں میں شرکت کی۔ مغربی کنارے میں فتح کے زیر انتظام فلسطین اتھارٹی کے دارالخلافہ رام اللہ کی بڑی مسجد میں حماس کے رہنما شیخ حسین ابوکویک نے خطبہ جمعہ دیا، نماز جمعہ کے بعد کئی سالوں بعد ہزاروں لوگ اللہ اکبر کا نعرے بلند کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جس میں حماس کے دو اراکین پارلیمان عبد الجابر فقھا اور مبارک بھی شریک تھے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مظاہرین سے خطاب کے دوران رکن پارلیمان عبد الجابر فقھا نے کہا کہ مفاہمت کے اصل ثمرات اس وقت دیکھنے کو ملیں گے جب فلسطینی اتھارٹی سیاسی اختلاف رائے رکھنے کی پاداش میں گرفتار افراد کو رہا، نوکریوں سے برطرف کیے گئے افراد کو بحال کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون ختم کرنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔ سالوں بعد رام اللہ میں نکالے گئے اتنے بڑے مظاہرے کے شرکا نے شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر سب سے زیادہ سنا جانے والا نعرہ قوم گرفتار شدگان کی رہائی چاہتی ہے تھا۔ جوان مصالحت اور مزاحمت کے متعلق حماس کے موقف کی تائید میں بھی نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے دوار المنارہ میں فلسطینی تقسیم کے خاتمے کے مطالبے میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا رخ بھی کیا جہاں پر حماس کے کئی رہنما پہلے سے موجود تھے۔اس موقع پر ابو کویک نے اپنے خطاب میں کہا کہ مفاہمتی معاہدے پر عمل کے لیے سیکرٹری کی تعیناتی جلد از جلد ہونا چاہیے انہوں نے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کے بعد قوم کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ادھر مغربی کنارے کے سب سے بڑے ضلع میں بھی سیکڑوں حماس حامیوں نے فلسطینی وحدت کی خوشی میں مظاہرہ کیا جس میں مسلمان اراکین پارلیمان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرہ شہر کے وسط میں مسجد الحسین سے ہوتا ہوا دوار المنار تک پہنچا، مفاہمت پر جلد عمل اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے بینرز اٹھائے شرکا شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے معروف قائد ڈاکٹر عدنان تبانہ نے کہا کہ مغربی کنارے اور الخلیل کے لوگ صدر محمود عباس اور رہنما خالد مشعل کو یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ اس معاہدے پر جلد عمل کیا جائے اور سیاسی بنیادوں پر گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ اس موقع پر خواتین کا بھی ایک مارچ نکالا گیا جس میں حماس کی کارکن خواتین نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔ رکن پارلیمان سمیرہ الحلایقہ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کے باسیوں سے اب تک خوف ختم نہیں ہوا ہمیں ابھی مزید اخلاص اور محنت کی ضرورت ہے۔ طولکرم میں بھی حماس کے زیر انتظام ایک بڑا مظاہرہ نکالا گیا جس میں دو رکن پارلیمان عبد الرحمان زیدان اور فتحی قرعاوی اور حماس کے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی، اس مظاہرے میں درجنوں عورتیں بھی مردوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی قوم کے حق میں نعرے بازی کرتی دیکھی گئیں۔ مظاہرے کا سب سے اہم نعرہ ہم مفاہمت پر عمل دیکھنا چاہتے ہیں تھا۔ مظاہرین سے خطاب میں زیدان کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں کی جانب سے اس فلسطینی مفاہمت کو کٹھائی کا شکار کرنے کی سر توڑ کوششیں کی جائیں گی۔ جس کے مقابلے میں واحد فلسطینی قوم کو ہی سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑا ہونا ہوگا۔ دریں اثنا حماس کے رکن پارلیمان ابراہیم دحبور نے بھی فلسطینی قوم کو قومی مفاہمت پر مبارک باد پیش کی۔
اوصاف
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 98
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-05-11), مرزا عامر (09-05-11)
جواب

Tags
فوری, ہے۔, کوششیں, پہلے, وقت, لوگ, نماز, موقع, مسلمان, مسجد, مشعل, مطابق, اکبر, اللہ, بینرز, بازی, جلد, حماس, خواتین, عوام, عورتیں, عباس, عدنان, غزہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger