واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکمرانوں کا یوم حساب آچکا،روٹی سے محروم کروڑوں پاکستانی جلوس نکالیں گے،نواز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-08, 07:45 AM   #1
حکمرانوں کا یوم حساب آچکا،روٹی سے محروم کروڑوں پاکستانی جلوس نکالیں گے،نواز شریف
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 07-01-08, 07:45 AM

حکمرانوں کا یوم حساب آچکا،روٹی سے محروم کروڑوں پاکستانی جلوس نکالیں گے،نواز شریف
لاہور (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکمراں ٹولہ انتخابات کے نام پر دھاندلی، دھونس اور ضمیر کی خرید و فروخت کو رواج دے رہا ہے، جس سے وفاقِ پاکستان اور قومی عزت و وقار کو دھچکے لگ رہے ہیں۔ آج ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ کرپشن زوروں پر ہے۔ زراعت تباہی سے دوچار ہے اور لوگوں کو کھانے کے لیے آٹا نہیں مل رہا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سولہ گھنٹے روزانہ تک پہنچ چکی ہے۔ کارخانے بند ہو چکے ہیں اور حکومت کے اپنے لوگوں کے مطابق یہ صورتحال آنے والے مہینوں میں مزید تشویشناک ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کا کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق محض تین مہینے میں اندرونی ذرائع سے 191 ارب روپے کے اضافی قرضے لیے ہیں، ادھر غیر ملکی قرضے 42 ارب ڈالر سے بڑھ چکے ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال کے باوجود حکمران ٹولہ کاغذی بیانات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ حاصل کرنے کی بات کر رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے عوام کی جیبیں خالی اور انہیں روٹی سے محروم کرکے اپنی تجوریاں اور اپنے پیٹ بھرے ہیں۔ حکمران ٹولے کا یوم حساب قریب آ چکا ہے کیونکہ عنقریب روٹی سے محروم اور بیروزگار کروڑوں پاکستانیوں کے شہر شہر اور قریے قریے میں جلوس نکلیں گے جو ان حکمرانوں سے حساب لیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ یہ لوگ قوم سے معافی مانگیں لوٹ کا مال واپس کریں ۔ اتفاق رائے سے عبوری حکومت اور الیکشن کمیشن قائم کریں جو صحافی برادری اور وکلاء برادری کی پیشہ ورانہ تنظیموں جیسے منصفانہ، آزادانہ اور شفاف انتخابات منعقد کروا کر اقتدار حقیقی منتخب نمائندوں کے حوالے کرے تاکہ وہ خدا کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے ملک کو موجودہ تشویشناک صورتحال سے نکالنے کی کوشش کریں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 350
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (07-01-08)
پرانا 07-01-08, 09:09 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,227
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حکمرانوں کا یوم حساب آچکا،روٹی سے محروم کروڑوں پاکستانی جلوس نکالیں گے،نواز شریف

نواز شریف صاحب کو اب کچھ کچھ یہ خیال آنے لگا ہے کہ عوام کے اصل مسائل کیا ہیں۔ ہمارے سیاسی قائدین کو آپس میں لڑنے اور ایکدوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, پاکستانی, وزیراعظم, نواز شریف, موجودہ, مسائل, آج, خدا, شہر, عزت, صورتحال, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوم عاشور: ملک کے حساس شہروں میں موبائل سروس جام کرنے کا فیصلہ گلاب خان خبریں 0 17-12-10 06:38 AM
بازاروں اور مارکیٹوں کے قریب رہنے والی خواتین زہادہ موٹی ہوتی ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 0 06-07-10 07:47 PM
ہمارے گاوں کی ایک روٹی محمدخلیل گپ شپ 12 01-08-09 10:12 PM
:::روس کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی سے 60 افراد ہلاک، 280 زخمی::: ابو کاشان خبریں 0 09-01-08 11:09 PM
سول سروس اکیڈمی:زیرتربیت افسروں کااحتجاج،سیاہ پٹیاں باندھیں عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger