واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکمرانوں کے دل سیاہ ہونے سے ڈاکٹر عافیہ کو سزا ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔ ایک فکر انگیز تحریر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-09-10, 07:23 PM   #1
حکمرانوں کے دل سیاہ ہونے سے ڈاکٹر عافیہ کو سزا ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔ ایک فکر انگیز تحریر
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 25-09-10, 07:23 PM

''میں پوری قوم کو بتانا چاہتی ہوں کہ پرویز مشرف نے میری بہن کو ایک بار بیچا تھا ان حکمرانوں نے بار بار بیچا ہے۔ امریکی عدالت عافیہ صدیقی کو چھوڑنے پر تیار تھی اگر ہماری حکومت ایک معافی نامہ لکھ کر اس کے حوالے کر دیتی۔ یہ سزا نہیں تمام مسلمان حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عافیہ کے خلاف کوئی گواہی نہ تھی لیکن موجودہ حکومت نے قوم کی بیٹی کو بچانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ صدر ' وزیر اعظم ' وزیر خارجہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ اور پارلیمنٹ کا ہر رکن عافیہ کو ملنے والی اس سزا کا ذمہ دار ہے۔'' یہ وہ الفاظ ہیں جو ڈاکٹر افیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اس وقت کہے جب وہ اپنی بہن کی سزا کے ردعمل میں گھر پر ہی ایک پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔ ان کے ہمراہ ان کی ماں بھی بیٹھی ہوئی تھیں جن کے ہاتھوں میں قرآن حکیم تھا اور وہ صبرورضا کا پیکر نظر آرہی تھیں۔
رپورٹ ہوا ہے کہ جب ڈاکٹر عافیہ کو سزا سنائی گئی تو کمرہ عدالت نعرہ تکبیر ' اللہ اکبر ' جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بڑے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا اور قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نام پر ملک میں خون کی ہولی نہ کھیلی جائے۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا وہ تار تار دوپٹہ بھی دکھایا گیا جو اس وقت کھینچا گیا تھا جب انہوں نے نقاب اتارنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے قرآن پاک کا وہ نسخہ بھی دکھایا جس کی بے حرمتی کی گئی تھی۔
ہم ہر سال محرم میں ان پاک بیبیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں جنہیں عالم بے بسی و بے کسی میں شام کے بازاروں میں گھماتے ہوئے یزید کے منحوس دربار میں لے جایا گیا تھا اور حضرت زینب کی وہ دلگداز تقریر پڑھ کر آنسو بہاتے ہیں جو انہوں نے یزید کے سامنے کی تھی اور دربار پر سناٹا چھاگیا تھا۔ خاندان نبیۖ کی فصاحت و بلاغت کا شاہکار یہ تاریخی تقریر جس نے نہیں پڑھی وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے سانحے کے بعد ضرور پڑھ لے اور یہ بھی یاد رکھے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نبیۖ کی اُمتی ' صرف پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کی بیٹی اور ہماری عزت ہے۔ ہمارے ایک حکمران پرویز مشرف نے ہماری اس بیٹی کو ڈالروں کے عوض بیچا اور ہمارے موجودہ حکمرانوں نے اسی پرویز مشرف کو بھرپور پروٹوکول اور گارڈ آف آنر پیش کرکے ایوان صدر سے رخصت کیا۔ گویا عافیہ صدیقی نہ تو پرویز مشر ف کی بیٹی تھی اور نہ ہی صدر زرداری یا یوسف رضا گیلانی کی کیونکہ بیٹیوں کو بیچنے والوں کو ان کے وارث پروٹوکول نہیں دیا کرتے ان کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ سو اب ان صاحبان میں سے کبھی کوئی یہ دعویٰ نہ کرے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس کی بیٹی یا بہن ہے۔ وہ ان کی کچھ نہیں لگتی ایسے ہی جیسے اس قوم کا حکمرانوں کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے۔
اس حوالے سے ان کی طرف سے جو کچھ کہا جاتا ہے وہ زبانی جمع خرچ ہوتا ہے۔ یہ امریکیوں کو اپنی سرزنش پر پروٹوکول دیتے ہیں جنہوں نے ہزاروں پاکستانیوں کوموت کے گھاٹ اتارا ہے۔ یہ ان امریکیوں کی ناز برداریاں کرتے ہیں جو کئی سالوں سے پاکستان پر ڈرون حملے کو ہماری خود مختاری اور ہمارے لوگوں کے چیتھڑے اڑا رہے ہیں۔ یہ ان امریکیوں کی بلائیں لیتے ہیں جنہوں نے ہمارے پرامن ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ انہیں کسی بھی صورت میں ڈالرز چاہئیں۔ ڈالر دیکھ کر ان کی باچھیں کھل جاتی ہیں۔ ڈالروں کی محبت نے انہیں غیرت و حمیت سے بیگانہ کر دیا ہے اور ان کے دل سیاہ ہو چکے ہیں۔ انہیں تو یہ بھی یاد نہیں کہ جن امریکیوں کو یہ اپنی سرزمین پر سب سے زیادہ عزت دیتے ہیں انہوں نے گوانتا ناموبے اور افغانستان میں لاتعداد مرتبہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔ تو جب قرآن کی بے حرمتی بھی ان کی آنکھیں نہ کھول سکی تو ڈاکٹر عافیہ اور اس کا تار تار د وپٹہ ان کے لئے کیا معنی رکھتا ہے۔
امریکی عدالت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کبھی 86 سال کی سزائے قید نہ سناتی اگر اسے ذرا سا شک بھی ہوتا کہ پاکستانی قوم کی ایک بیٹی کو سزا دینے سے پاکستانی قوم آسمان سر پر اٹھا لے گی یا پاکستان کے حکمران دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ پر لعنت بھیج کر اس سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کر دیں گے۔ وہ عدالت اور امریکی حکومت جانتی تھی کہ بکھری ہوئی بے چہرہ قوم دوچار روز اور پھر کچھ عرصہ جمعہ کے جمعہ چند ریلیاں نکالے گی۔ نعرے لگا کر اور امریکہ کو گالیاں دے کر اپنے دل کی بھڑاس نکالے گی اور پھر اپنے اللوں تللوں میں مصروف ہو جائے گی۔ تھوڑا سا عرصہ گزرے گا تو یہ بات قصہ پارینہ بن جائے گی۔ یقینا یہی کچھ ہو گا ۔ ہم ایسے ہی ہیں اور امریکیوں نے ہماری اجتماعی نفسیات کو خوب سمجھ لیا ہے۔ وہ ہمارے حکمرانوں کے چلن بھی جانتے ہیں اور یہ بھی کہ ہم ایک جذباتی قوم ہیں اور جذبات کا اظہا ر کرنے کے بعد ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔ اس دوران کوئی اور ایشو سامنے آجاتا ہے اور ہم پچھلے کو چھوڑ کر نئے کے پیچھے بھاگ اٹھتے ہیں۔ درحقیقت جو قوم لال مسجد اور جامعہ حفضہ کی مظلوم بچیوں کو یاد نہ رکھ سکی اور ان پر قہر ڈھانے والے غاصب پرویز مشرف کو اس کے کئے کی سزا نہ دلوا سکی وہ ڈاکٹر عافیہ کو جو امریکی جیل میں بند ہے بھلا کتنے روز یاد رکھ سکے گی۔ درحقیقت ہم راکھ کا وہ ڈھیر بن گئے ہیں جس میں شعلہ ہے نہ چنگاری اور جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں یہ ہمارے اپنے کرموں کا پھل ہے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 71
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (25-09-10), سحر (26-09-10), طاھر (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 12:14 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,242
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈاکٹر عافیہ کی استقامت سے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیے
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, وزیر, قید, قرآن, قرآن حکیم, قصہ, نظر, موجودہ, ماں, محبت, مسجد, اکبر, اللہ, امریکہ, امریکہ میں پاکستانی, اسلام, جیل, خون, خلاف, دل, زرداری, شام, عزت, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آسیہ مسیح کی مبینہ رہائی کیخلاف حکم امتناعی، صدر کو سزا معاف کرنیکا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ جاویداسد خبریں 18 01-12-10 05:17 PM
سیدو شریف :بجلی کا ٹرانسفارمر دھماکا خیز مواد سے تباہ ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:20 PM
آسٹریلیا سیریز تاریخوں کا اعلان محمدعدنان کرکٹ 0 21-04-08 08:30 PM
جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم کا کپتان بننا چاہتاہوں ،ڈینےئل ویٹوری عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 11:28 AM
پاک بھارت فٹبال سیریز خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 01:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger