|
حکمران لیگ کی اتحادیوں کے ہمراہ انتخابی مہم چلانے کی تیاریاں مکمل

26-10-07, 11:20 AM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وزیراعظم شوکت عزیز مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سردار فاروق احمد خان لغاری حامد ناصر چٹھہ مخدوم فیصل صالح حیات ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب رحیم وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف اور انجینئر امیر مقام پر مشتمل ایک ٹیم انتخابی مہم کی نگرانی کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ کی سب سے بڑی انتخابی مہم پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں چلائی جائے گی۔ جس کیلئے وسیع انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے ملک کے بڑے شہروں میں جلسے منعقد ہوں گے جس میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں مسلم لیگ کے انتخابی سیل بھی منظم کئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ اگلے انتخابات میں تعلیم روزگار اور انصاف سب کیلئے کے نعرے کو اپنے منشور کی بنیاد بنائے گی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|