واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومتی رابطہ اور کوششیں، متحدہ نئی کابینہ میں شامل ہوجائے گی، سرکاری ذرائع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-02-11, 05:43 AM   #1
حکومتی رابطہ اور کوششیں، متحدہ نئی کابینہ میں شامل ہوجائے گی، سرکاری ذرائع
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 06-02-11, 05:43 AM

کراچی (رپورٹ : آغا خالد) وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور لندن میں قائد الطاف حسین سے متعدد رابطوں کے ذریعے پیشکش کی گئی ہے کہ اگر متحدہ قومی موومنٹ وفاقی کابینہ میں شمولیت پر آمادہ ہو تو اسے سابقہ دونوں وزارتیں دی جا سکتی ہیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ متحدہ کی قیادت سے رابطے کے نتیجے میں سامنے آنے والی صورتحال حکومت کے لئے زیادہ خوش کن نہیں تاہم حکومت کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے گزشتہ تین روز کے دوران متحدہ کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی سے چھ مختلف ٹیلیفونک رابطوں میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ نئی وفاقی کابینہ میں شامل ہو جائیں کیونکہ حکومت نے ان کی اکثر شرائط تسلیم کرلی ہیں اور ان پر عملدرآمد بھی کر دیاگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مزید اضافہ نہ کرنے کے فیصلوں کے بعد متحدہ کی بڑی شکایت کا ازالہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اخراجات میں کمی، کابینہ کا سائز کم کرنے اور موثر احتساب بل کی حتمی تیاری کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی بڑی اور اہم شرائط پر عملدرآمد ہو گیا ہے۔ حکومتی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ نئی کابینہ میں شامل ہو جائے گی اور اس کے دونوں وزراءڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری اپنے سابقہ محکموں کے حلف اٹھائیں گے۔ جب کہ متحدہ قومی موومنٹ نے اس حکومتی دعویٰ کی تصدیق نہیں کی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 102
Reply With Quote
جواب

Tags
فیصلہ, ہے۔, کوئی, کراچی, گئی, گزشتہ, پیٹرولیم مصنوعات, والی, وزیراعظم, لندن, نئی, الطاف حسین, اضافہ, جائیں, جائے, خوش, دی, درخواست, سامنے, علی, عملدرآمد, غوری, صوبائی, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر آصف زرداری کے ساتھ شادی کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ان سے ملاقات تک نہیں ہوئی، ڈاکٹر تنویر زمانی گلاب خان خبریں 6 06-02-11 10:51 AM
القاعدہ قیادت کمزور ہوچکی، افغانستان میں فوجی کامیابی دیرپا نہیں، امریکی جائزہ رپورٹ گلاب خان خبریں 0 17-12-10 06:45 AM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
حملے خود کش ہوں یا فدائی، اسلام میں جائز نہیں، علمائے کرام ابن جلال خبریں 1 17-10-08 04:06 PM
فرشتہ نہیں، غلطیاں ہوئی ہوں‌گی،پی پی پی نے زیادتی کی، ارباب غلام رحیم ابن جلال خبریں 0 12-04-08 03:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger