|
حکومت جیو کو جینے دے اور اسکی نشریات کو جلد بحال کرے، عوام کا مطالبہ

08-12-07, 11:32 AM
کراچی ( جنگ نیوز) جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کے چینلز پر پابندیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ لاہور کے شہری جیوسے والہانہ محبت کا اظہار کرنے کے لیے ہاتھوں میں رنگ برنگے پھولوں کے گلدستے لیے جیو یکجہتی کیمپ میں آتے رہے۔انھوں نے جیو کیمپ میں دئیے روشن کیے۔ آنے والے لوگوں نے وکٹری کے نشانات بناکریکجہتی کا اظہار کیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جیو نیوز کی نشریات کھلنے کا بے چینی سے انتظارکر رہے ہیں اور وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جیو کو جینے دیں اور اسکی نشریات کو جلد سے جلد بحال کردیا جائے۔جیو بہت اچھا چینل ہے جو عوام کے جذبات کی صحیح ترجمانی کرتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے اپ ڈیٹخبریں مل جاتی تھیں جو اب نہیں مل رہیں،ہم تو ایسے ہی ہیں اب جیسے خبروں کی بندش کا شکار ہو گئے ہیں،جیو چینل جلد بحال کیا جائے۔جیو سے اظہارِیکجہتی کے لیے لاہورمیں قائم جیو یکجہتی کیمپ میں شہریوں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے،شہری یہاں فیملیز کیساتھ اورٹولیوں کی شکل میں آکراپنے ہردلعزیزچینل کی بحالی کی جدوجہدمیں عملی طورپرحصہ لیتے ہیں۔جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک کے چینلزپرعائدپابندی کوپینتیسواں دن گزرچکاہے، مختلف سیاسی اورسماجی تنظیموں کے ارکان اور عام شہری جیویکجہتی کیمپ میں آکرمیڈیاکی آزادی اورجیوکی بحالی کی جدوجہدمیں عملی طور پرحصہ لیتے ہیں، ان کاجوش وخروش دیدنی ہوتاہے،شہریوں کاکہناہے کہ جیوکی بندش سے انہیں ایسا محسوس ہوتاہے جیسے کسی نے ان کی آنکھوں پرپٹی باندھ دی ہواور ان کی سانس بندکی جارہی ہو،انہوں نے مزیدکہاکہ ان کی بے چین نظریں اس چینل کے جلد کھلنے کی منتظر ہیں،،اس دوران ڈیوس روڈ پرجیو یکجہتی کیمپ کے سامنے سے گزرنے والی گاڑیوں،بسوں،موٹرسائیکلوں اوررکشاوٴں میں سوار لوگ بھی بڑے شوق اورجذبے سے جیوکے اسٹیکرز لگواتے رہے، شہری جیوسے اظہاریکجہتی کیلئے وکٹری کانشان بناتے اورکیمپ میں حصہ لیتے رہے ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیا پر پابندیوں کے خلاف پشاور میں صحافیوں نے احتجاجی کیمپ لگایا۔ پشاور پریس کلب کے اندر لگائے گئے کیمپ کا اہتمام خیبر یونین آف جرنلسٹس نے کیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ انہوں نے ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کی اور دونوں کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری ناصر حسین نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا انڈسٹری کے دوسرے کارکنوں کا احتجاج پابندیوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے جیو ٹی وی کی نشریات پر پابندی کی مذمت کی اور حکومت سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|