واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت ذوالفقار مرزا کے پیش کردہ حقائق کو الزامات کہہ کر جان چھڑانے کی بجائے کھلے دل سے تسلیم کرے، حق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-09-11, 10:38 AM   #1
حکومت ذوالفقار مرزا کے پیش کردہ حقائق کو الزامات کہہ کر جان چھڑانے کی بجائے کھلے دل سے تسلیم کرے، حق
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 04-09-11, 10:38 AM

کراچی، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا چناچہ حکومت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پیش کردہ حقائق کو الزامات کہہ کر جان چھڑانے کی بجائے کھلے دل سے تسلیم کرے اور ملک کے خلاف سازشوں میںمصروف عناصر کے خلاف قانون و آئین کے تحت سخت ترین کاروائی کی جائے۔

عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں برسرِ پیکار فاشسٹ گروپ ملک دشمنی کے خمیر سے ہی پیدا ہوا ہے اور مذکورہ خود پرست گروپ کے روز و شب وطن ِ عزیز کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنے اور بیرونی طاقتوں کے ملک دشمن ایجنڈے پر من وعن عمل پر ہی بسر ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ خواہ معصوم و بیگناہ شہریوں کا قتل ِ عام ہواملاک کی تباہی ملکی وسائل کو بیدردی سے لوٹنا ہویا قومی اثاثہ جات کی بربادی مذکورہ جماعت ہر جگہ کارفرما نظر آتی ہے۔

شمشاد خان غوری نے کہا کہ حکومتی حلیف جماعت کی ملک و قوم دشمن سرگرمیوں سے حکومت بے خبر ہے نہ مقتدرہ قوتیں لیکن اسکے باوجود حکومت جس ڈھٹائی سے نام نہاد مفاہمت کے نام پر مذکورہ عناصر کو کھلی چھوٹ دے رہی ہے وہ کسی طور حب الوطنی میں شمار نہیں کیا جاسکتا ۔شمشاد خان غوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا جرات ِ اظہار ”دیر آئد درست آئد “کی مثال ضرور ہے لیکن ان صاحبان ِ اقتدار سے بدرجہا بہتر ہے کہ جو چہروں پر مکر و فریب کے نقاب چڑھائے ہنوز عوام کو بیوقوف بنانے اور انہیں سفاک ٹارگٹ کلرز کے آگے ہاتھ پاﺅ باندھ کر ڈالنے پر کمر بستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے جس ملک دشمن فاشسٹ جماعت کے خلاف آواز بلند کی ہے اسے مہاجر قومی موومنٹ اور اسیر چیئرمین آفاق احمد برسوں سے بے نقاب کرتے چلے آرہے ہیں اسی طرح آج سپریم کورٹ نے جس قتل و غارت گری کا سوموٹو ایکشن لیا ہے اسکے تکلیف دہ حقائق سے بھی سپریم کورٹ کو مہاجر قومی موومنٹ یادداشتوں اور درخواستوں کی صورت آگاہ کرتی رہی ہے چناچہ سپریم کورٹ پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جہاں وہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو طلب کرنے کا عندیہ دے رہی ہے وہیں مہاجر قومی موومنٹ کو بھی فریق تسلیم کرتے ہوئے عدالت ِ عظمیٰ میں حاضری کی اجازت کی اجازت دے کیونکہ صرف مہاجر قومی موومنٹ ہی مذکورہ فاشسٹ گروپ کی فسطائیت کو مکمل طور پر بے نقاب کرسکتی ہے ۔

حکومت ذوالفقار مرزا کے پیش کردہ حقائق کو الزامات کہہ کر جان چھڑانے کی
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 126
Reply With Quote
پرانا 04-09-11, 10:42 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,172
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لے بھئ کراچی کی تو خیر نہیں بے چارے کراچی کی معصوم عوام سیٹوں کے چکر میں قبروں میں جا رہی ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, کورٹ, کمر, پاکستان, نظر, مکمل, موجودہ, ملک, آج, بے, خلاف, خان, خبر, دل, ذوالفقار, سپریم, طور, طلب, عوام, عناصر, عائد, عدالت, عزیز, غوری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تسلسُل shafresha باغی کی شاعری 3 09-02-12 08:43 PM
القاعدہ اور جہادی عمل کا تسلسل عبداللہ آدم عمومی بحث 10 14-02-11 11:00 PM
"اعلی" ذوق کی تسکین کے لئے پیش خدمت ہے Wahid Mahmood عمومی بحث 0 10-11-09 03:25 PM
اندھیروں کا تسلسل راجہ اکرام شعر و شاعری 4 23-05-09 11:05 AM
تسلیم و رضا کے بندے خرم شہزاد خرم اردو ادب سے اقتباسات 1 27-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger