|
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کردی

24-02-08, 12:21 PM
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کردی
کراچی (اسٹا ف رپورٹر) حکومت سندھ نے تبادلوں اور تقرریوں کے بعد پورے صوبے میں بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے اس ضمن میں ہفتہ کو چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمن کی جانب سے جا ری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں تمام انتظامی محکموں کے سربراہوں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز (ڈی سی اوز) سے کہا گیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی کسی بھی قسم اور کسی بھی گریڈ میں بھرتیاں نہ کریں۔ انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں تبادلوں ا ور تقرریوں پر پابندیوں کے نوٹیفکیشن کے بعد مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیا ں کردی گئی تھیں جس کا چیف سیکریٹری نے سختی سے نوٹس لیا اور ہفتہ کو تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے 19/ فروری سے 23/ فروری 2008ء تک ہونے والی تمام تقرریوں اور تبادلوں اور بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اس ریکارڈ کی چھان بین کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈا ئریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تبادلے کے احکامات پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آصف مرغوب صدیقی کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور ان کی جگہ گریڈ 19/ کے افسر عزیز عقیلی کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مقرر کیا گیا تھا تاہم ہفتہ کو ایک نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا گیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|