واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت مخالف تحریک کو روکنے کیلئے معزول ججزکوانتخابات تک رہا نہ کرنیکا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-07, 10:49 AM   #1
حکومت مخالف تحریک کو روکنے کیلئے معزول ججزکوانتخابات تک رہا نہ کرنیکا فیصلہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 10-12-07, 10:49 AM

حکومت مخالف تحریک کو روکنے کیلئے معزول ججزکوانتخابات تک رہا نہ کرنیکا فیصلہ



لاہور(جنگ نیوز) حکومت کیخلاف تحریک میں تیزی کو روکنے کیلئے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے تمام ججز کو عام انتخابات تک رہا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔جبکہ پنجاب میں ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کی مخالفت کے بعد پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز سے زبردستی کمانڈو ایکشن کیذریعے رہائش گاہیں خالی کروانے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد روکدیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کو بعض اداروں کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی کہ اگر پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز کو انتخابات سے قبل رہا کر دیا گیا تو اس سے حکومت کو سخت مشکلات کے ساتھ ساتھ ق لیگ کو بھی بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کیونکہ یہ ججز اگر حکومت کیخلاف تحریک میں شامل ہو گئے تو پھر حالات کو قابو کرنا مشکل ہو جائے گا اور اس سے حکومت کیخلاف نفرت میں بھی اضافہ ہوگا۔ان خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان جج صاحبان کو آئندہ انتخابات تک رہا نہیں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ق لیگ نے اس کی بھر پور مخالفت کی تھی۔ذرائع کے مطابق چند دن قبل حکومت نے جی او آر کالونی میں واقع پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز سے زبردستی رہائش گاہیں خالی کروانے کافیصلہ کیا تھا۔اوراس سلسلے میں جی او آر میں عام افرادکا داخلہ بھی بند کردیا گیا تھا۔تاہم اس دوران پنجاب کی ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت نے اس کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے ججز سے مذاکرات کے ذریعے رہائش گاہیں خالی کروانے پر زور دیا۔اس لیے حکومت فی الحال اپنے فیصلے سے دستبردار ہو گئی ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 310
Reply With Quote
جواب

Tags
نفرت, نیوز, اعلیٰ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معزول چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کراچی پہنچ گئے ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:05 PM
معزول جج دوبارہ حلف لیں: نائیک Real_Light خبریں 0 01-08-08 11:35 AM
معزول ججز 15مئی تک بحال ہو جائینگے ،آصف زرداری ابن جلال خبریں 2 29-04-08 06:54 PM
معزول عدلیہ کی بحالی پر حکمران اتحاد کی اہم بات چیت آئندہ ہفتے ہوگی ابن جلال خبریں 0 12-04-08 05:34 PM
معزول جج اور بدنیت حکومت شیخ ہمدان سیاست 1 12-04-08 05:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger