|
حکومت میڈیا کا بائیکاٹ نہ کرے، جیو پر پابندی ختم کی جائے، فاروق ستار

18-12-07, 07:33 AM
کراچی ( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاسی جما عتیں توالیکشن کا بائیکاٹ کررہی ہیں لیکن حکومت کو میڈیا کا با ئیکا ٹ نہیں کرنا چاہیے اور جیو پر سے پابندی فوری ختم ہونی چاہیے ۔یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کے وفد کے ساتھ جیو کراچی کے دورے کے موقع پر کہی۔وفد حیدر عباس رضوی ،خوش بخت شجاعت ،فیصل سبز واری ،عبدالقدوس ،سیف عباس اور مقیم عالم پر مشتمل تھا۔وفد کے اراکین نے جیو کے یکجہتی کیمپ میں رکھی کتا ب میں تاثرات درج کیے اور جیو سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر جیو نیوز کراچی کے نیوز روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستا ر نے کہا کہ آزادی رائے پر پابندی بنیا دی حقو ق پر پابندی کے مترادف ہے ، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، جس پر پابندی سے الیکشن سمیت تمام چیزیں متا ثر ہونگی اور پاکستان کے سب سے بڑے چینل کی بندش سے الیکشن کی ساکھ متا ثر ہوگی۔ڈاکٹر فاروق ستا ر نے کہا کہ حکومت نے میڈیا کو آزادی دی تو اب حکومت کو اس دعوے کی سچائی بھی ثابت کرنا چاہیے۔موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے اور کارنامہ تھا کہ اس نے میڈیا کو اتنی آزادی دی جو میڈیاکا حق ہے۔اور اس کے بعد کوئی ایسا عمل سرزد ہوجائے تو پھر یہ اپنے ہی دعوؤں کی نفی بھی ہو جاتی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|