واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت نے نواز شریف کے 11 نکاتی ایجنڈے پر صلاح مشورہ شروع کر دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-11, 03:51 AM   #1
حکومت نے نواز شریف کے 11 نکاتی ایجنڈے پر صلاح مشورہ شروع کر دیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 06-01-11, 03:51 AM

مہنگائی اَخراجات میں کمی کرپٹ افسروں کو فارغ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا جائزہ لیا جائے حکومتی شخصیات
اسلام آباد ( وقائع نگار) اعلیٰ حکومتی شخصیات نے اپنے سیاسی معاونین اور حکومتی اِتحادی جماعتوں کے ساتھ نواز شریف کے 11 نکاتی ایجنڈے پر صلاح و مشورہ شروع کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی تدفین کے بعد وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دوسرے وزراءدارالحکومت پہنچ رہے ہیں جس کے بعد ایوان صدر یا کراچی میں اُنکی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی کے زعماءکا اہم اجلاس ہو گا جس میں میاں نواز شریف کے گیارہ نکاتی ایجنڈے اور حکومت کی اکثریت کو برقرار رکھنے کیلئے متبادل تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اِس بات کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف سے ڈیڈ لائن کی مدت میں اضافے کا بھی کہا جائے۔ بعض حکومتی زعماءاِس حق میں ہیں کہ نواز شریف کے گیارہ نکاتی ایجنڈے میں بعض کو اِس شرط کے ساتھ فوری طور پر مان لیا جائے کہ مفاہمتی اور اُنکے ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے وہ وفاقی حکومت میں شامل ہوجائیں بعض حکومتی شخصیات کا خیال ہے کہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے اور ملک کے حالات بہتر بنانے کیلئے گیارہ نکاتی ایجنڈے میں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کرپٹ افسروں کو فارغ کرنے اخراجات میں کمی بینظیر اور بگتی قتل کی تحقیقات وزراء کی تعداد میں کمی پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا جائزہ لیا جائے۔ صدر آصف علی زرداری چاہتے ہیں ملک کے نازک حالات میں مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھنا چاہئے اور مسلم لیگ (ن) سمیت ایم کیو ایم جمعیت العلمائے اِسلام کو واپس حکومت میں لایا جائے اور اُنکے تحفظات دور کئے جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقاتوں سے مطمئن ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے حق میں نہیں ہے اور نہ ہی کوئی نیا اِتحاد مسلم لیگ (ن) کے بغیر حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کی پوزیشن میں ہے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 121
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فوری, ہے۔, کوئی, کراچی, پورے, وزیراعظم, نواز, نواز شریف, مہنگائی, ملک, ایم کیو ایم, اعلیٰ, جائے, خوش, زرداری, سلمان, سال, شریف, شروع, طور, عملدرآمد, عدم, صلاح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پہلے تجارتی خلائی اڈے کی تعمیر شروع ابو عمار دلچسپ اور عجیب 0 24-06-09 02:24 PM
پاکستان اور بھارت کا عیدالفطر کے بعد کنٹرول لائن سے تجارتی سرو س شروع کرنے کا اعلان ابن جلال خبریں 0 23-09-08 01:36 AM
حیاتیاتی تنوع کی جدید قزّاقی Real_Light خبریں 0 27-07-08 02:15 PM
گجرات میں ووٹوں کی گنتی شروع محمدعدنان خبریں 0 23-12-07 08:21 AM
ججوں کی سبکدوشی کے اقدامات کو تحفظ دینے کیلئے صدارتی حکم کی تیاری شروع عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger