واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-11, 05:49 AM   #1
حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 07-01-11, 05:49 AM

عوام اورسیاسی جماعتوں کا دباﺅ تھا اس لئے قیمتیں 31دسمبرکی سطح پر واپس لانے کااعلان کرتا ہوں‘ قیمتوں میں آئندہ پارلیمانی کمیٹی عالمی مارکیٹ کے مطابق ردوبدل کا جائزہ لیا کرے گی‘ وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب
وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماﺅں کااجلاس‘وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے شرکاء کو ملکی اقتصادی صورتحال اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کے معیشت پرممکنہ اثرات سے آگاہ کیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) حکومت نے عوام اور سیاسی جماعتوں کے دباﺅ پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا۔ وزیراعظم گیلانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ایشوپرپارلیمانی لیڈرزکیساتھ میٹنگ کے بعدقومی اسمبلی میںخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم کی قیمتیں31دسمبرکی سطح پرواپس اورےکم جنوری کوکیا جانیوالا اضافہ واپس لینے کااعلان کرتا ہوں۔وزیراعظم گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوموار کوجب قومی اسمبلی کا اجلاس ہواتواس میں ہمارے اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ےہ مطالبہ کیاکہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کیاجانیوالااضافہ واپس لیا جائے۔ پورے ملک میں سول سوسائٹی نے بھی اس بارے میں پریشرڈالا۔ میں لاہورمیںتھااوردھندکی وجہ سے اس روزاجلاس میں شرےک نہیں ہوسکا۔ ےہاں ایوان میں اس روزہنگامہ ہواتواسفندیارولی خان نے دیگر پارلیمانی لیڈرزسے رابطہ کرکے انہیں قائل کیا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ اےک میٹنگ کریں جس میں انہیں حکومت مکمل بریفنگ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں واپس اسلام آباد پہنچاتواسی روزگورنرپنجاب کوقتل کردیا گیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کوملتوی کرناپڑا۔ اس لئے بھی تمام سرکاری مصروفیات کومنسوخ کردیا۔ انہوںنے کہا کہ آج ایوان میں موجودتمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈرزکااجلاس بلایاگیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں ایوان کی وساطت سے قوم کواعتماد میں لیناچاہتاہوں کہ پارلیمانی لیڈرزکوملک کی اقتصادی صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے محرکات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرخزانہ نے اجلاس کوصورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کی بالغ نظری کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اس ایشوپرنہ صرف اپوزیشن نے مطالبہ کیا بلکہ بعض ہمارے اتحادی بھی ہمیں چھوڑ گئے۔ پارلیمانی لیڈرزکے اجلاس میں اس بات پراتفاق رائے ہوا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 31دسمبرکی پوزیشن پرواپس لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ اوگرا نے کیاہے اورےہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 31اکتوبرکوہونیوالی قیمتوں کے مطابق کیاگیاہے۔ تاہم حکومت کواس ایوان کی رائے کااحترام ہے۔ میں عوام اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے مطالبے پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکو31دسمبرکی سطح پرواپس لانے کااعلان کرتاہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں ےہ سمجھتاہوں کہ ےہ کام مشکل بلکہ ناممکن تھا۔ لےکن سیاسی جماعتوں کی حمایت اور تعاون سے ےہ بحالی کافیصلہ ممکن ہوا۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاجائزہ اےک پارلیمانی کمیٹی کیا کریگی۔ ےہ کمیٹی بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونیوالی قیمتوں میں ردوبدل کی روشنی میں پاکستان میں قیمتوں کے تعین کےلئے سفارشات دیگی۔ تمام پارلیمانی لیڈرزاس کمیٹی کےلئے اپنی اپنی جماعت کی جانب سے رکن نامزد کرینگے اور اس کمیٹی تشکےل اےک ہفتہ میں مکمل ہوجائےگی اورےہی کمیٹی مستقبل کالائحہ عمل طے کریگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کاشکرےہ ادا کرتاہوں کہ ہم عوامی اہمیت کے اس ایشوکوحل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں مختلف پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی جس میں اے این پی کے صدر اسفندیارولی خان‘ مسلم لیگ(ن) کے مہتاب خان عباسی‘ عبدالقادربلوچ‘ مسلم لیگ(ق) کے ریاض حسین پیرزادہ‘ جے یوآئی(ن) کے مولانا عطاءالرحمن اورعبدالغفورحیدری اور پی پی پی (شیرپاﺅ) کے آفتاب خان شیرپاﺅ‘ وفاقی وزراء نویدقمر‘ راجہ پرویز اشرف اورڈاکٹرعبدالحفیظ نے شرکت کی۔ وزیرخزانہ نے اجلاس کواقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی۔ایک تجویز یہ تھی کہ اضافہ کی شرح کوکم کر دیا جائے لیکن تمام پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے مطالبہ کیاکہ اضافہ واپس لےکرقیمتیں 31دسمبرکی شرح پر واپس لایاجائے۔اجلاس نے بالاخراس تجویز سے اتفاق کیا۔ثناءنیوز کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے پارلیمانی لیڈرز کو معاشی صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی واپسی کے معیشت پر ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل میں بھی پر وہ فیصلہ کریں گے جس سے پارلیمنٹ کی بالا دستی کا اظہارہو۔ آئی این پی کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اقتصادی ٹیم کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے سے ہونے والے خسارے کو دیگر ذرائع سے پورا کیاجائے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 193
Reply With Quote
پرانا 07-01-11, 08:09 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,348
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی ڈبل پوسٹ ہوگیا ہے یہ پہلے بھی آپ کی جانب سے فورم پر پیش کیا جاچکا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 03:16 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,064
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گلاتی ہوگیا ہوگا جناب
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کرے, کرتے, کردیا, ٹیک, پیٹرولیم مصنوعات, پورے, پاکستان, وزیراعظم, چھوڑ, مکمل, مطابق, آج, اہمیت, این, تجویز, خان, دے, شیخ, عوام, عوامی, عالمی, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ALI-OAD خبریں 1 31-10-10 03:28 PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر اڑھائی روپے تک کمی کا امکان گلاب خان خبریں 10 05-07-10 02:43 PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ھارون اعظم خبریں 3 01-02-10 08:33 AM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ! نیلم خان خبریں 3 07-09-09 12:21 PM
پندرہ مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان champion_pakistani خبریں 0 14-05-08 10:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger