واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت کا شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنے یا نہ کرنے پر سنجیدگی سے غور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-12-10, 05:48 AM   #1
حکومت کا شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنے یا نہ کرنے پر سنجیدگی سے غور
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 20-12-10, 05:48 AM

اسلام آباد (مظہر طفیل) حکومت شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کرنے یا نہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ”دی نیوز“ کو بتایا کہ حکومت تمام آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی اہم اتحادی اور خیبر پختونخوا میں حکومتی پارٹی اے این پی کے ترجمان زاہد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا آپریشن شروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا یہ سچ ہے کہ شمالی وزیرستان میں غیرملکی عناصر موجود ہیں کیونکہ حالیہ ڈرون حملے میں 2 برطانوی مارے گئے جبکہ اس سے پہلے جرمن باشندوں کی ہلاکت کی اطلاعات نشر ہوئیں۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا یا ہمیں بتایا جائے کہ ہم میں وہاں فوجی آپریشن کرنے کی صلاحیت نہیں ہے یا اس کو شروع کیا جائے کیونکہ رٹ قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سنیٹر زاہد خان نے مزید کہا کہ اگر وہاں غیرملکی عناصر موجود ہیں جیسا کہ ثابت ہو چکا ہے تو اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہاں کیا کارروائی کی جانی ہے اگر وہ ملکی و غیرملکی عناصر حکومتی رٹ کو تسلیم کر لیتے ہیں اور ہتھیار پھینک دیتے ہیں تو پھر وہاں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت مکمل طور پر اپنی رٹ بحال کرنے کے لئے تیار ہے تاہم یہ سکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ رٹ چیلنج کرنے والوں سے نمٹے اور جب حکومت ان کو ذمہ داری دے گی تو وہ (سکیورٹی فورسز) اس کو مکمل کر دکھائیں گی۔ زاہد خان نے مزید کہا کہ سوات، مالا کنڈ میں آپریشن سے پہلے جس طرح پارلیمنٹ کو بریفنگ دی گئی تھی اب بھی کسی ممکنہ فوجی کارروائی سے قبل سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اتفاق رائے کے لئے پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جانی چاہئے اگرچہ اس ضمن میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی واضح کر چکے ہیں کہ فوجی آپریشن شروع کر نے یا نہ کرنے کا فیصلہ سیاسی قیادت نے کرنا ہے تاہم اس دوران معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی حکومت میں واپسی اس فیصلے تک ممکن نہیں ہو سکے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے شمالی وزیرستان میں آپریشن نہ کرنے کے فیصلے تک جے یو آئی (ف) حکومت میں دوبارہ شامل نہیں ہوگی جبکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ ہوا تو وہ اس کے انجام کا انتظار کرے گی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 108
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کرے, گئی, پہلے, یا, قائم, لے, نام, مکمل, معلوم, آپریشن, این, انجام, اسلام, ثابت, جائے, خان, دے, شروع, طور, عناصر, غیرملکی, غور, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شمالی وزیرستان، حکومت کے حامی قبائلی جرگے کے 23 ارکان اغوا گلاب خان خبریں 0 20-12-10 05:43 AM
جنوبی وزیرستان: تین سکاؤٹس اغواء ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 01:03 PM
:::‌جنوبی وزیرستان:4 سیکورٹی اہلکار اغوا،رہائی کیلئے فورسز کی کارروائی،5 جنگجو ہلاک ::: ابو کاشان خبریں 0 02-01-08 10:47 AM
وزیرستان میں دو اہلکاروں کا اغوا!!!!!!! وجدان خبریں 0 27-12-07 09:38 AM
بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے سردار صالح بھوتانی کے نام پر غور خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 10:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger