واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے باضابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-05-08, 10:22 AM   #1
حکومت کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے باضابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
وجدان وجدان آف لائن ہے 21-05-08, 10:22 AM

حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے باضابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تکمیل سے ملک کو بجلی کی پیداوار کے شعبے میں خود کفیل بنایا جائے گا اور صنعتی اور دوسرے شعبوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک کو توانائی کے شعبے میں شدید چیلنجوں کا سامنا ہے اور بجلی کی کمی کی وجہ سے روزانہ آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کی کمی سے صنعتی، زرعی اور دوسرے شعبوں کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے بڑے ڈیم تعمیر کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن عملی طور پر اس سلسلے میں کوئی واضح اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے بجلی کا بحران اب شدت اختیار کر گیا ہے۔ اب حکومت بھاشا، منڈا، اکھوڑی اور دوسرے چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ کرائے کے بجلی گھر حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت روزانہ تین سے چار ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہے۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ حکومت نے اس ڈیم کیلئے اراضی کے حصول کیلئے دو ارب 60 کروڑ روپے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختص کئے تھے۔ اس کے علاوہ کالا باغ، منڈا اور کرم تنگی سمیت پانچ بڑے ڈیموں کی تعمیر کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں دس ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیکن ان منصوبوں پر فنڈز خرچ نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت ڈیموں کی تعمیر اور بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس مقصد کیلئے امدادی اداروں سے بھی رقوم حاصل کی جائیں گی۔ حکومت بجلی کے نئے منصوبے شروع کرنے کیساتھ ساتھ ملک میں توانائی کی بچت کیلئے بھی ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے اور اس کیلئے کئی منصوبوں کا اعلان بھی کیا ہے جن پر عملدرآمد سے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی اور بجلی کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکے گی۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 208
Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (21-05-08)
پرانا 21-05-08, 11:32 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 255
کمائي: 2,152
شکریہ: 6
103 مراسلہ میں 206 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حکومت کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے باضابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

شکر ہے کے ان کو کوئی خیال آیا اب دیم بن جانا چائیے نہیں تو بہت نقصان ہو گا ۔
آپ کی اطلاع کے لئے بھارت نے پاکستانی دریاوں پر 26 ڈیم بنائیے ۔
اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, موجودہ, خصوصی, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
راولپنڈی میں ویگنوں کے روٹس پر منی بسیں چلانے کا فیصلہ گلاب خان خبریں 12 24-01-11 02:01 AM
7 ملکوں کے خفیہ اداروں نے بے نظیرکے قتل سے متعلق معلومات جمع کرنا شروع کردیں ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 09:32 AM
::: صوبوں سے امن وامان کی رپورٹ طلب،انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہوگا،الیکشن کمیشن ::: ابو کاشان خبریں 0 01-01-08 12:16 PM
صوبوں سے امن وامان کی رپورٹ طلب،انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہوگا،الیکشن کمیشن خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:18 AM
مفاہمت آرڈیننس:متحدہ کی قیادت اور کارکنوں کیخلاف ڈھائی ہزار مقدمات ختم کرنے کی سفارش،355 سے متعلق تجویز مسترد عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger