واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-07, 02:36 PM   #1
حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 16-08-07, 02:36 PM

سپریم کورٹ نے حکومت کو نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کی ملک بدری سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
یہ حکم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی وطن واپسی میں رکاوٹیں ختم کرنے کی استدعا سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران دیا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم، احمد رضا قصوری اور ابراہیم ستی ایڈوکیٹ پیش ہوئے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نمائندگی جسٹس (ریٹائرڈ) فخرالدین جی ابرہیم نے کی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں حال ہی میں مقدمے کی پیروی کے لیے کہا گیا ہے، اس لیے انہیں تیاری کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔

وکلاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے میں پاکستان کا ایک دوست ملک بھی شامل ہے اور وہاں سے دستاویزات حاصل کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم عدالت نے مزید مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے حکومت کو دستاویزات تئیس اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کر دی۔

اس درخواستوں کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل فخرالدین جی ابراہیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سنہ دو ہزار چار میں جو فیصلہ دیا تھا وہ ایک جامع فیصلہ ہے لیکن اس فیصلے پر اس وقت عمل درآمد نہیں ہوا تھا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرامد کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ان کے مؤکل اس فیصلے سے مستفید کیوں نہیں ہوئے جس پر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ سنہ دو ہزار چار میں ان کے مؤکل شہباز شریف سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں پاکستان آئے تھے لیکن انہیں زبردستی واپس بھیج دیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی پاکستانی کو اپنے وطن واپس آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صدر پاکستان نے گزشتہ دنوں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ حکومت نواز شریف کی ملک بدری کے حوالے سے دستاویز عدالت میں پیش کرے گی لیکن ابھی تک ایسی کوئی دستاویز عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔

اٹارنی جنرل ملک قیوم نے عدالت کو بتایا کہ چونکہ پہلے اس کیس میں میاں شہباز شریف کے وکیل رہ چکے ہیں اس لیے وہ اس کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ عدالت ملک قیوم کو نہیں اٹارنی جنرل کو جانتی ہے لہذا وہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف نے دو مختلف آئینی درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ قرار دے کہ ملک میں رہنا اور اگلے انتخابات میں حصہ لینا شریف برادران کا بنیادی حق ہے اور حکومت ان کی ملک واپسی میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔

ممتاز قانون دان فخرالدین جی ابراہیم کے ذریعے دائر ہونے والی اس آئینی درخواست میں میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بارہ اکتوبر انیس ننانوے میں ان کی حکومت کے غیر قانونی خاتمے کے بعد ان کو مختلف’جھوٹے‘ مقدمات میں ملوث کیا گیا اور ایک سال بعد ان کو خاندان کے دوسرے افراد سمیت ملک سے نکال دیا گیا۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ان کو ’ڈیل‘ کے ذریعے ملک سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے ساتھ ڈیل کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سات سال گزرنے کے باوجود حکومت نے ابھی تک ڈیل کی کوئی تحریری شہادت فراہم نہیں کی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ’ اگر کوئی ڈیل ہو بھی تو وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو گی‘۔ میاں نواز شریف نے اپنی درخواست میں وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا تھا۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 498
Reply With Quote
پرانا 16-08-07, 11:17 PM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لگ رہے ہے نواز صاھب واپس آ رہےہیں
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, نواز شریف, انتظامیہ, بھائی, تحریری, حکم, حال, دوست, سپریم, سال, عدالت, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger