واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت کی آئینی تبدیلی ممکن ہے؟ جنگ بلاگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-09-10, 09:51 PM   #1
حکومت کی آئینی تبدیلی ممکن ہے؟ جنگ بلاگ
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 20-09-10, 09:51 PM

موجودہ حکومت کی کارکردگی پہ عوامی سطح پر انگلیا ں اٹھائی جارہی ہیں، ہر طرف سے یہی کہا جارہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری ، قتل و غارت گری پہ انتظامیہ کی خاموشی اور اب سیلاب زدگان کی فوری مدد کو نہ پہنچنا جیسے معاملات نے ہر بڑی اور چھوٹی سیاسی پارٹیوں کو یہ سوچنے سمجھنے مجبور کردیا ہے کہ حکومت میں تبدیلی لائی جائے۔ تاکہ ناقص کارکردگی کا ازالہ ہوسکے اس سلسلے میں الطاف حسین کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی اصلاح نہیں کرتی تو آئین کے تحت تبدیلی لائی جانی چاہیے، حکومت کی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامیوں سے تشبیہ نہ دی جائے، میثاق جمہوریت پر عمل ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی، صدر آصف علی زرداری سے صدارت یا وزارت عظمی نہیں مانگی صرف ملک کی بہتری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں لیکن جس طرح قوم پر مظالم کیے گئے اس کا حساب ہونا چاہیے، مارشل لاء کی بات کرنا جرم ہے ، وزیراعظم سیلاب متاثرین کے لئے کمیشن بنانے کا وعدہ کرکے غائب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق پاکستان کے نام پر تمام سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی اور ادارے پاکستانی مسائل کے حل کیلئے 25 سالہ پلان کا اعلان کریں میں اس کیلئے اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کو ناکام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور کچھ لوگ مارشل لاء لگانے کا کہہ رہے ہیں مگر پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ بڑے بڑے مذاق کئے ہیں جو شخص بھارت سے 90 ہزار فوجیوں کو رہا کروا کر لایا تھا اس کو پھانسی دی گئی اور جس جرنل نے دشمن کے سامنے ہتھیار پھینکے اس کو قومی پرچم میں سلیوٹ کے ساتھ دفنایا گیا، دنیا میں جمہوریت کامیاب ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں اسے کیوں ناکام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ اگر اسی طرح رہا اور اسے تبدیل نہ کیا گیا تو عوام بھی اس کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہو گی‘ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے‘ بہتر گڈ گورنس لائے اور عوامی مسائل حل کئے جائیں۔

کیا موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئینی تبدیلی ممکن ہوسکے گی؟

کیا دیگر سیاسی جماعتوں اور عوام کی آواز کو ،،نقارہ خدا ،،سمجھنا چاہیے؟

مہنگائی، بے روزگاری اور سیلاب نے حکومت کی مقبولیت مزید کم نہیں کردی؟

کیا آپ نواز شریف کے اس بیان سے متفق ہیں؟
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 73
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-09-10), ابرارحسین (21-09-10)
جواب

Tags
کوششیں, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, لوگ, نواز شریف, موجودہ, ممکن, مسائل, آج, الطاف حسین, انتظامیہ, جرم, حل, خدا, دنیا, زرداری, شخص, عوامی, علی, غائب, صورتحال, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger