واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت کی اخلاقی حمایت جاری رہے گی، صدارتی امیدوار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-08, 10:48 AM   #1
حکومت کی اخلاقی حمایت جاری رہے گی، صدارتی امیدوار
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 29-08-08, 10:48 AM

حکومت کی اخلاقی حمایت جاری رہے گی، صدارتی امیدوار دستبردار نہیں کرینگے ،نواز شریف
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حکومتی بنچوں پر ہو یا اپوزیشن بنچوں پر وہ ملکی یکجہتی اور سا لمیت کیلئے کام کرتی رہے گی حکمران اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ مشکل ترین تھا لیکن بار بار کی وعدہ خلافیوں کے باعث یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے حکومت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس کی اخلاقی حمایت جاری رہے گی صدارتی امیدوار دستبردار نہیں کرینگے۔ جمعرات کو یہاں نواز لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اس لئے اتحاد میں حصہ لیا تا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پیپلز پارٹی کو مدد دی جا سکے ملک نہ صرف آئینی اور عدالتی بحرانوں سے دوچار تھا بلکہ عوام بنیادی حقوق سے محروم اور دوسری جانب دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث پریشان تھے، امن و امان کی صورتحال، بیروزگاری اور ریاستی مشینری کی بدانتظامی سب کے سامنے تھی، اس کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں، انتہا پسندی اور وفاق دشمن عناصر کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس نے عوام میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے احساس پر جلتی پر تیل کا کام کیا اس صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملایا تا کہ ذمہ داریوں میں شریک ہو سکے، ہم چاہتے تھے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کی قابلیت اور تجربے کو عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکے اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوں۔ اس صورتحال میں مسلم لیگ ن کیلئے پیپلز پارٹی کو تنہا چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے اس امر پر اتفاق کیا تھا کہ معزول ججوں کی تین نومبر سے پہلے کی صورت میں بحالی، ڈکٹیٹر کا مواخذہ اور ایوان صدر سے انخلاء اور سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے گا جو آمر کیلئے لائی گئی تھی، مسلم لیگ (ن) نے یہ مطالبات صرف سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے نہیں کئے تھے بلکہ یہ امور تمام برائیوں کی جڑ تھے۔ اتحاد میں رہتے ہوئے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو بار بار وعدے یاد دلائے، لیکن جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کو استعفیٰ پر مجبور کرنے کے علاوہ کچھ نہ کیا گیا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جنرل مشرف نے عوام کے سامنے ہتھیار ڈالے، انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ ہماری بار بار درخواستوں اور تحریری و زبانی وعدوں کے باوجود انہیں پورا نہ کیا گیا بالآخر مسلم لیگ ان وعدوں کے پورا نہ ہونے کے واضح شواہد اور ثبوت ملنے کے بعد افسوسناک فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئی جو پوری قوم کیلئے ایک اور دھچکا تھا اور میرے لئے بھی ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مہنگائی, مواخذہ, مسائل, تحریری, ترمیم, حل, صدارتی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
ہلیری، باراک اوبامہ کی حمایت پر تیار محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:32 PM
اسرائیلی کارروائی، بچے سمیت آٹھ ہلاک محمدعدنان خبریں 0 12-04-08 01:50 AM
وکلاء تحریک فوجی آمریت کے خاتمے تک جاری رہے گی، اعتزاز احسن عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 10:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger