واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حکومت کی ’دوغلی‘ پالیسی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-07, 11:33 AM   #1
حکومت کی ’دوغلی‘ پالیسی
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 06-11-07, 11:33 AM

صدر جنرل پرویز مشرف نے ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد قوم سے خطاب میں ایک شکایت یہ کی تھی کہ خفیہ ایجنسیوں نے جن اکسٹھ افراد کو دہشت گرد قرار دیا تھا انہیں ججوں نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
لیکن اس اعلان کے ایک روز بعد خود حکومت نے جنوبی وزیرستان میں دو سو فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے واقعات میں گرفتار اٹھائیس افراد کو رہا کر دیا۔

سیاسی رہنماؤں اور حقوق انسانی کی تنظیموں نے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی دوغلی پالیسی قرار دیا ہے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ نے چند قبائلی رہا کیئے ہیں۔

جنرل پرویز مشرف نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے وقت قوم سے اپنی تقریر میں سپریم کورٹ کے بعض ججوں پر جو الزامات کی لمبی فہرست پیش کی ان میں ایک الزام یہ بھی تھا۔

’(لاپتہ افراد کے مقدمے میں) اب صورتحال یہ ہے کہ ان میں سے اکسٹھ دہشت گرد جن کو خفیہ ایجنسیوں نے بلیک لسٹ قرار دیا تھا یعنی بلکل کنفرم دہشت گرد ان کو رہا کر دیا گیا۔ وہ اب دندناتے ہوئے پھر رہے ہیں۔ کوئی پتہ نہیں کہ پنڈی، سرگودھا یا کراچی انہوں نے ہی کیا ہو۔‘

یہ الزام عائد کرنے کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہی خود حکومت نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں گرفتار اٹھائیس افراد کو دو سو فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں رہا کر دیا۔

یہ تمام افراد مبینہ دہشت گرد کارروائیوں یعنی خودکش حملوں یا پولیس اور فوج پر حملوں کے الزامات کے تحت گرفتار کیئے گئے تھے۔ ان میں سے تین تو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے سزا یافتہ بھی بتائے جاتے ہیں۔

ان میں ایک اہم شخص قبائلی جنگجو عبداللہ محسود کا چچا زاد بھائی سہیل زیب بھی شامل ہے جسے اس سال ستمبر کے آخر میں ڈیرہ اسماعیل خان کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے چوبیس سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے ٹانک سے دو خودکش جیکٹس سمیت دھماکہ خیزمواد رکھنے والے ملزم سہیل زیب کو پچاس ہزار جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔ دہشتگردی عدالت کے جج فیاض اللہ نے سہیل زیب کے کیس کا فیصلہ سناتے وقت بتایا تھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید دو سال قید کاٹنی ہوگی۔

سہیل زیب کو آٹھ مارچ دو ہزار سات کو ٹانک پولیس نے تھانہ ٹانک کی حدود میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب اس کے بیگ سے دو خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

ڈیرہ سنٹرل جیل کے ایک اعلی افسر نے سہیل زیب، امجداللہ، عبدالقادر، جمشد گنڈہ پور، حضرت اللہ، عصمت اللہ اور عبدالسلام کے رہائی کی تصدیق کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سنیٹر اور وکیل بابر اعوان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر عدالت کو کسی تہمت والے شخص کو رہا کرنے کا اختیار نہیں تو انظامیہ یعنی حکومت بھی یہ اختیار استعمال نہیں کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل دو ججوں نے تو اب نئے پی سی او کے تحت حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

حکومت جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود کے ساتھ مذاکرات میں پہلے ہی تین افراد کو رہائی دے چکی تھی جبکہ باقی پچیس کو کل ہیلی کاپٹر کے ذریعے تیارزہ لایا گیا۔

مشرف حکومت کی اسلام آباد میں لال مسجد کے محاصرے کے دوران بھی بعض حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا تھا کہ مسجد کے اندر زبردستی رکھے جانے والے طلبہ و طالبات کی زندگی بچانے کی خاطر نائب مہتمم عبدالرشید غازی اور ان کے مٹھی بھر ساتھیوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔ کسی کا کہنا تھا کہ اگر قبائلی علاقوں میں اتنے حکومت مخالف شدت پسند موجود ہیں تو ایک اور کے اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تاہم حکومت نے اسے مسترد کر دیا اور بعد فوجی کارروائی میں سو سے زائد افراد جانیں کھو بیٹھے۔ مشرف حکومت کے ان اقدامات پر اس وقت بھی سوالات اٹھائے گئے اور اب بھی ضرور اٹھائے جائیں گے۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 330
Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (06-11-07)
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پولیس, پسند, واقعات, قید, مسجد, انتظامیہ, اسلام, بھائی, جیل, حکم, خودکش, خان, دھماکہ, راستہ, زندگی, سپریم, سال, شخص, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روغن جوش جاویداسد باورچی خانہ 1 19-10-10 02:40 AM
ANP کی بدمعاشی ،، دوغلہ بازی شریف خبریں 1 19-05-10 09:22 PM
ایٹمی ٹیکنولوجی کے بارے میں دوغلی پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے عارف اقبال خبریں 0 01-04-10 11:23 AM
افسوس ناک دوغلا پن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کیسی صحافت ہے؟ راجہ اکرام صحافت 28 25-11-09 02:43 PM
دوغلا پن ‘‘پاکستان کے مقابلے میں بھارت محفوظ، کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ابن جلال خبریں 0 18-09-08 10:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger